ویکیپیڈیا:منتظم روبہ
منتظم روبہ کام زیادہ تر صفحات وتصاویر کی حذف شدگی، محفوظ شدگی اور معیل النیابہ وغیرہ پر پابندی عائد کرنا ہوتا ہے۔
کسی بھی روبہ کو منتظمی کے اختیارات دینے کے لیے درج ذیل شرائط ناگزیر قرار دی گئی ہیں:
- امیدوار روبہ کا انتظام جس صارف کے پاس ہے وہ صارف خود منتظم ہو۔
- روبہ کی منتظمی کے لیے رائے شماری کرائی جائے۔
- روبہ کو منتظم بناکر کیا کام لیا جائے گا اس کی تفصیلات دیوان عام میں رکھی جائیں تاکہ تمام صارفین ان پر رائے دے سکیں۔
ان شرائط کے پورا ہونے پر انتظامیہ برائے منظوری روبہ عارضی وقت کے لیے منتظمی کے اختیارات تفویض کرے اور کارکردگی پر نگاہ رکھے۔ اطمینان ہوجانے پر دائمی طور پر اختیارات تفویض کیے جاسکتے ہیں۔