ویکیپیڈیا:نسائیت اور لوک ریت، 2024ء
صفحہ اول | 2024ء | 2023ء | 2022ء | 2021ء | 2020ء | 2019ء |
نسائیت اور لوک ریت ایک بین الاقوامی تحریری مقابلہ ہے جو ویکیپیڈیا پر ہر سال فروری اور مارچ کے مہینے میں منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ویکیپیڈیا پر دنیا کے مختلف خطوں میں لوک ثقافتوں اور لوک داستانوں میں خواتین کو دستاویز کیا جا سکے۔ یہ منصوبہ تصویر گرافی مہم ویکی محب اور لوک ریت (WLF) کا ویکیپیڈیا حصہ ہے جو ویکی ذخائر پر دنیا بھر کی لوک داستانوں کی روایات کو دستاویز کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
نفس موضوع
ترمیمنسائیت اور لوک ریت میں امسال کی تھیم نسائیت ہے۔ اس کے تحت خواتین کے سوانحی مضامین کو ترجیح دی جائے گی۔ جنسی تفریق کو ختم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
فروری: دنیا بھر کی ثقافت، روایت بشمول علاقائی تہوار، رقص، موسیقی، ثقافتی سرگرمیاں، کھیل، پکوان، ڈراما اور کھیل، فنون لطیفہ، مذہب اور عقیدہ وغیرہ۔
"لوک ریت میں خواتین" کی تھیم لوک ریت میں خواتین، لوک ثقافت (لوک رقاصائیں، مغنیہ، موسیقار، اتھلیٹ، خواتین مجاہدین، چوڑیل اور چوڑیل کی شکاری خواتین، لوک کہانیاں، لوک کھیل وغیرہ موضوع کا انتخاب یہاں سے بھی کیا جا سکتا ہے۔
دورانیہ
ترمیممسابقہ کا دورانیہ یکم فروری 2024ء سے 31 مارچ 2024ء تک محیط ہوگا۔
اصوال و ضوابط
ترمیم- نئے مضامین میں کم از کم 4000 بائٹس اور 300 الفاظ ہوں۔
- مشینی ترجمہ نہیں ہونا چاہیے۔ (مشینی ترجمہ 48 گھنٹوں کے اندر درست نہ کیے جانے پر حذف کر دیا جاتا ہے)۔
- مضمون کو 1 فروری 2024ء اور 31 مارچ 2024ء کے درمیان میں تخلیق کیا جانا چاہیے۔
- مضامین لوک ریت/ثقافت اور نسوایت کے خیال/تھیم پر مبنی ہوں۔
- حقوق اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی نہ ہو۔
- بہتر ہے کہ مضامین فاونٹین پر جمع کرائے جائیں۔ علاو ازیں ڈیش بورڈ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
؛یادہانی: اس مرتبہ توسیع شدہ مضامین قبول نہیں کیے جائیں گے۔
انعامات
ترمیمشرکائے مسابقہ کے انعامات (بلحاظ تعداد مضامین):
- پہلا انعام: 300 امریکی ڈالر
- دوسرا انعام: 200 امریکی ڈالر
- تیسرا انعام: 100 امریکی ڈالر
- 15 تشجیعی انعام: 10 امریکی ڈالر
- اردو ویکیپیڈیا کی جانب سے تمام صارفین کو سپاس نامہ
مذکورہ بالا تمام انعامات تمام ویکیوں پر شریک صارفین کے مضامین کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔
شرکت اور شرکا
ترمیماندراج
ترمیم- مسابقہ میں شریک ہونے والے صارفین ذیل میں اپنا نام درج کریں:
مضمون کا اندراج
ترمیمذیل کی بٹن پر کلک کرکے اپنے مضامین جمع کرائیں۔