ویکیپیڈیا:نستعلیق نویسہ

اردو دنیا میں نستعلیق نویسہ (font) انتہائی مقبول اور سب سے زیادہ مستعمل ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اب تک کوئی معیاری نستعلیق نویسہ ایسا موجود نہیں ہے جسے اردو ویکیپیڈیا کا طے شدہ نویسہ قرار دیا جاسکے۔ بہت سی خامیاں اب بھی موجود ہیں، اور سب سے اہم بات یہ کہ تمام نستعلیق نویسہ جات ترسیموں پر مبنی ہیں۔ انہیں وجوہات کی بنا پر اردو ویکیپیڈیا پر یہ نویسہ اختیار نہیں کیا گیا، اور نہ ہی میڈیاویکی کی توسیع نویسہ جات نصب کی گئی۔ تاہم ہر صارف کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اردو ویکیپیڈیا کو نستعلیق نویسہ میں دیکھ سکتا ہے۔

طریقہ تنصیب ترمیم

درج ذیل خانہ میں صارف نام کی جگہ اپنا صارف نام تحریر کریں اور تلاش پر طق کردیں،:

یا اس صفحہ میں جائیں اور نئے صفحہ کے کھلنے پر درج ذیل ترمیز نقل وچسپاں (copy-paste) کرنے کے بعد محفوظ کردیں۔

*{
font-family: 'Alvi Nastaleeq', 'Urdu Naskh Asiatype',Tahoma,sans-serif;!important
}
/*
#content {
font-size: 130%;
font-family: "Alvi Nastaleeq";!important
}
textarea {font-family: tahoma !important;}
*/
 

مزید دیکھیے ترمیم