ابھی شامل ہوں یہ وقت مضامین تخلیق کرنے اور ان میں اضافے کا ہے، آگے بڑھیے۔
ویکی فاؤنڈیشن بھارت کے تحت 7، 8، 9 اگست 2016ء کی تاریخوں میں موہالی، پنجاب میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس کی مناسبت سے یہ طے کیا گیا ہے کہ پنجابی زبان کے 100 منتخب عنوانات پر دیگر ہندوستانی زبانوں میں بھی مضامین لکھے جائیں۔ یہ مضامین یکم جولائی تا 31 جولائی کے درمیان تحریر کیے جائیں گے۔
بہترین کارکردگی دکھانے والی ویکی برادری کو ویکی کانفرنس بھارت کے موقع پر سراہا جائے گا۔
یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اس ترمیمی دوڑ کے دوران میں جس ویکی برادری کے تحریر کردہ الفاظ یا بائٹ سب سے زیادہ ہونگے اسے ویکی کانفرنس بھارت 2016ء کے موقع پر ٹرافی سے نوازا جائے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس دوڑ میں شریک ہو کر کم از کم تین نئے مضامین تحریر یا پہلے سے موجود تین مضامین میں اضافہ فرمائیں گے۔ تاہم یہ آپ کی صوابدید پر منحصر ہے کہ آپ مزید کس قدر تیز دوڑ سکتے ہیں۔
توجہ فرمائیں: جیسا کہ صارف:AshLin نے کہا کہ ہمارا مقصد اس مسابقت میں بازی لے جانا ہرگز نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے ہم متعلقہ مضامین پر بھرپور توجہ دیں اور انھیں قابل لحاظ مواد سے آراستہ کریں۔