ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ صوتی ویکیپیڈیا
ویکی منصوبہ برائے صوتی ویکیپیڈیا کے تحت ویکیپیڈیا کے مضامین کو بہترین صوتی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اب تک جو مضامین صوتی شکل میں محفوظ ہوچکے ہیں ان کی فہرست صفحہ صوتی مضامین میں دیکھی جاسکتی ہے، جبکہ مطلوبہ صوتی مضامین کی درخواستیں اور کسی مخصوص مضمون کی صوت بندی کی درخواست پیش کرنے کا طریقہ اس زمرہ میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
طریقہ تخلیق صوتی مضمون
ترمیمصوتی مضمون کی تیاری کا عمل انتہائی آسان ہے۔ درج ذیل پانچ اقدامات کے ذریعہ آپ بآسانی اس عمل کو انجام دے سکتے ہیں۔
صوتی ویکیپیڈیا کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو بلا تکلف رابطہ کریں! |
منصوبہ کی اہمیت وفوائد
ترمیمویکیپیڈیا کے مضامین کی صوت بندی اور انہیں صوتی شکل میں تیار کرنے کے درج ذیل فوائد ہیں:
- جو افراد اردو بول سکتے ہیں لیکن پڑھ نہیں سکتے، ان کے لیے ویکیپیڈیا کے مضامین تک رسائی آسان ہوجاتی ہے۔
- ممکن ہے صوتی مضامین ان کے لیے مفید ثابت ہوں جو اردو سے اچھی طرح واقف نہیں ہیں، اور اردو سیکھنے میں ان کو آسانی ہو۔
- بصارت سے محروم یا ضعف بصر کی شکایت سے دوچار افراد کے لیے بھی ویکیپیڈیا سے استفادہ آسان ہوجاتا ہے، ممکن ہے وہ بھی ویکیپیڈیا میں مشارکت کی طرف راغب ہوجائیں۔
مشکلات
ترمیمان کے باوجود اس منصوبہ کی راہ میں بعض مشکلات درپیش ہیں:
- ویکیپیڈیا مضامین کا مواد تیزی سے تبدیل ہوتا رہتا ہے، اس لیے صوتی اور تحریری مضمون میں فرق ہوسکتا ہے۔
- تلفظ کی غلطیاں سامعین کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں۔
- مضامین میں موجود روابط کی نشاندہی یا اشارہ صوت بندی میں مشکل ہے۔
جاری
ترمیمتسجیلات
ترمیمذیل میں ان مضامین کی فہرست ہے جن کی صوت بندی اور ترمیم جاری ہے۔ اس فہرست کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی مضمون کی دوہری تسجیل سے بچا جاسکے۔ براہ کرم اس فہرست میں اپنا نام اور مضمون کا اندراج اسی وقت کریں جب آپ مضمون کی تسجیل کرچکے ہوں اور اب اس پر مزید کام کررہے ہوں، محض کسی مضمون کی صوت بندی کا آغاز کرتے ہیں اس فہرست میں اضافہ نہ فرمائیں۔
مضمون | تاریخ | صارف |
---|---|---|
عربی علم الاساطیر | 2013-09-17 | محمد شعیب (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) |
شرکاء منصوبہ
ترمیماس منصوبہ میں شریک صارفین اپنا نام ذیل میں تحریر کریں:
- محمد شعیب (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات)
- طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات)
اعتراف خدمات
ترمیماس منصوبہ میں شریک صارفین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ذیل کے اعزازات عطا کیے جاسکتے ہیں۔
صوتی اعزاز ان شرکاء منصوبہ کو پیش کیا جاسکتا ہے جن کی اس منصوبہ میں نمایاں شراکتیں ہوں۔ نمایاں شراکت میں دس عمومی مضامین اور ایک منتخب مضمون کی صوت بندی شامل ہے۔
سمعی اعزاز ان صارفین کو دیا جاسکتا ہے جو اس منصوبہ میں بہتر خدمات پیش کررہے ہوں۔
تشہیر
ترمیممندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی خانہ صارف استعمال کریں:
{{صارف ویکی منصوبہ صوتی ویکیپیڈیا}}
یہ صارف ویکی منصوبہ صوتی ویکیپیڈیا کا رکن ہے۔ |
{{صارف ویکی منصوبہ صوتی ویکیپیڈیا2}}
یہ صارف ویکی منصوبہ صوتی ویکیپیڈیا کا رکن ہے۔ |
{{صارف ویکی منصوبہ صوتی ویکیپیڈیا3}}
یہ صارف ویکی منصوبہ صوتی ویکیپیڈیا کا رکن ہے۔ |