اردو ویکیپیڈیا میں ہوائی اڈوں پر خود کار مضامین تحریر کروانے کے لیے ذیل میں موجود حالیہ درخواستوں کے قطعہ میں ہوائی اڈے کا نام درج کریں۔ ہوائی اڈے کا نام درج کرنے کے لیے نئی سطر کے آغاز میں ستارہ (*) ڈالیں اور اس کے بعد ہوائی اڈے کا اردو نام (جس نام سے مطلوبہ ہوائی اڈے کا مضمون اردو ویکی میں بنے گا) درج کریں۔ بعد ازاں @ کی علامت اور مطلوبہ ہوائی اڈے کا انگریزی ویکی پر موجود نام درج کریں۔ بطور نمونہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔
* العین بین الاقوامی ہوائی اڈا@Al Ain International Airport
* بوعرفہ ہوائی اڈا@Bouarfa Airport
* محمد خامس بین الاقوامی ہوائی اڈا@Mohammed V International Airport
| اس منصوبہ کے تحت خودکار طور پر تحریر کیے جانے والے مضامین کا نوشتہ بھی تیار کیا جاتا ہے، تا کہ بہ یک نظر منصوبہ کی کارروائی دیکھی جا سکے۔ ملاحظہ فرمائیں نوشتہ تخلیق مضامین۔ |
- ہوائی اڈوں کے ناموں کے ترجمہ کے ذیل میں چند خصوصی ہدایات
- یہ منصوبہ ہوائی اڈوں، ہیلی پیڈوں، ایئر فیلڈز سے متعلق مضامین تحریر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، لہذا شہروں اور آباد مقامات کے نام درج نہ کریں، ورنہ روبہ مضامین غلط تحریر کر دے گا۔ شہروں اور دیگر آباد مقامات کے لیے متعلقہ منصوبہ صفحہ پر جائیں
- اگر انگریزی ویکی میں کسی ہوائی اڈے کا نام دو حصوں میں ہوں، مثلا Francheville, Rhône تو اردو میں بھی اسی طرح دو حصوں میں درج کریں نیز کوما وغیرہ کا خیال رکھیں، جیسے فرانشویل، رن۔
- کسی بھی ہوائی اڈے کے نام کا ترجمہ نہیں کیا جاتا کیوں کہ وہ عَلَم ہوتا ہے۔ مثلا Lake Angelus, Michigan کو لیک انجلس، مشی گن ہی تحریر کریں، انجلس جھیل، مشی گن نہیں۔
- اگر کسی ہوائی اڈے کے تلفظ میں شک ہو تو اسی صفحہ کے تبادلۂ خیال پر استفسار کریں۔ گوگل ٹرانسلیٹ سے بھی اس ذیل میں استفادہ کیا جاسکتا ہے، نیز انگریزی ویکیپیڈیا میں کئی ہوائی اڈوں کے ناموں کا تلفظ صوتی شکل میں موجود ہوتا ہے، اسے بھی سن کر تلفظ درست درج کیا جاسکتا ہے۔
- کوما کا خصوصی خیال رکھیں، اردو میں کوما اس طرح (،) ہوتا ہے اور انگریزی میں اس طرح (,)، اس بات کا خصوصی خیال رکھیں۔
- نئی سطر سے قبل ستارہ (*) لازماً درج کریں۔
- اطلاعات
- جو مضامین انگریزی ویکیپیڈیا میں موجود نہ ہوں اور ان کا نام درج کر دیا جائے تو وہ مضمون تخلیق نہیں کیا جاتا۔
- انگریزی ویکی کے جن مضامین میں خانہ معلومات نہیں ہوتے ہیں، وہ مضامین بھی اردو ویکی میں تخلیق نہیں ہوتے۔
- پہلے سے جو مضامین اردو ویکی پر موجود ہوں وہ بھی نہیں تخلیق ہوتے۔
- پہلے سے موجود مضامین، اگر ممکن ہوا تو روبہ خود رجوع مکرر بنا دیتا ہے۔
- روبہ کے مضمون تحریر کرنے کے بعد عام طور پر اگلے 24 گھنٹوں میں مختلف روبے ویکی ڈیٹا میں اردو کا بین الویکی ربط درج کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے اردو مضمون میں بین الویکی روابط نظر آنے لگتے ہیں۔ اگر ایک ہتفے تک ایسا نہ پائے تو براہ مہربانی اسے طریقہ کار کے تحت یہ کام خود کر دیں یا اس کی اطلاع تبادلۂ خیال صفحہ پر دیں۔
|
|