نر ببر شیر
نر ببر شیر

 • … جنگلوں میں نر ببر شیر اکثر اوقات صرف دس تا چودہ سال جی سکتے ہیں کیونکہ حریف نر شیروں سے ان کا مقابلہ ہوتا رہتا ہے لہذا چوٹ لگنے سے ان کی طول عمری کی گنجائش کم ہی رہتی ہے۔
 • … قرآن کریم کی منظوم سندھی تفسیر کرنے والے مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی، شاہ جو رسالو کے سندھی صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی اور تحفۃ الکرام کے مصنف علی شیر قانع ٹھٹوی ہم عصر تھے۔
 • … آج سے لگ بھگ 3 ارب 80 کروڑ برس پہلے، مریخ کا کرۂ فضائی کافی کثیف اور درجہ حرارت کافی بلند تھا جس کی وجہ سے سطح پر پانی کی وسیع مقدار موجود تھی۔
 • … مالاکنڈ محاصرہ ونسٹن چرچل کی زندگی کی پہلی اصلی لڑائی تھی، اس واقعہ کو اس نے روزنامہ ٹیلی گراف کے مختلف شماروں میں سلسلہ وار بیان کیا جس پر انھیں فی مضمون5 پاؤنڈ اسٹرلنگ ملا کرتے تھے ؛ ان مضامین کو بعد میں جمع کر کے ایک کتاب مالاکنڈ کی زمینی فوج کی کہانی کی صورت میں شائع کیا گیا اور اسی سے چرچل کی سیاسی اور ادبی زندگی کا آغاز ہوا۔