ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 18
• … کہ شاہ جو رسالو کو ارنسٹ ٹرمف نے سب سے پہلے جرمنی سے 1886ء میں شائع کروایا؟
• … کہ غلام علی کے والد نے بیٹے کا نا م غلام علی، مشہور گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا؟
• … رشیدۃ النساء اردو کی پہلی خاتون ناول نگار تھیں۔ جنھوں نے 1881ء میں ناول اصلاح النساء لکھا؟
• … کہ 756ء میں عبدالرحمٰن الداخل نے جب اندلس فتح کرنے کے لیے مقامی امیر سے جنگ لڑی تو بے سر و سامانی کا عالم یہ تھا کہ فوج کے پاس عَلَم بھی نہ تھا، ایک سپاہی نے نیزے پر سبز عمامہ لپیٹ دیا اور یہی اندلس میں امویوں کا نشان اور علم قرار پایا؟