اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
ٹائیگر شارک
دور: 56–0 ما[1][2] Early Eocene to Present

ٹائیگر شارک
ٹائیگر شارک
صورت حال
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ
اسمیاتی درجہ نوع [3]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
مملکت: جانور
جماعت: Chondrichthyes
ذیلی جماعت: Elasmobranchii
الرتبة العليا: شارک
طبقہ: Carcharhiniformes
خاندان: Carcharhinidae
جنس: Galeocerdo
J. P. Müller & Henle, 1837
نوع: G. cuvieri
سائنسی نام
Galeocerdo cuvier[3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
François Péron اور Charles Alexandre Lesueur   ، 1822  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹائیگر شارک کے مسکن

مرادفات
Squalus cuvieriPerón and Lessueur, 1822
Galeocerdo tigrinus Müller and Henle, 1837
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ٹائیگر شارک (انگریزی: Tiger shark) ریکویم شارک (requiem shark) کی ایک نوع اور گیلیو سرڈو(Galeocerdo) جنس میں تنہا موجود جاندار ہے۔ عام طور پر یہ سمندری ٹائیگر کے نام سے جانی جاتی ہے۔ٹائیگر شارک جسمانی طور پر ایک بڑے حجم کی حامل شارک ہے جس کی لمبائی 5میٹر یعنی 16 فیٹ 6انچ تک ہو سکتی ہے۔یہ شارک عموماً استوائی اور معتدل آبی خطوں میں اور خصوصاً بحر الکاہل کے وسط میں واقع جزیروں کے قریب بکثرت پائی جاتی ہے۔اس کا نام ٹائیگر اس کے جسم کے زیریں حصے پر موجود گہری پٹیوں کی وجہ سے پڑا ہے جس کا رنگ شارک کے بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ پھیکا پڑتا جاتا ہے ۔

ٹائیگر شارک کی خوراک

ترمیم

ٹائیگر شارک اکیلی اور رات کی شکاری ہے اور شارک کی تمام پرجاتیوں میں اس کی خوراک کی فہرست سب سے وسیع ہے ، یہ کرسٹیشینز ، مچھلیاں ، پرندے ، سیلز ، سکویڈ ، کچھوے اور سمندری سانپوں سے لے کر ڈالفن اور حتی کہ چھوٹی شارکس کو بھی کھا جاتی ہے۔ ٹائیگر شارک آدمی کی بنائی ہوئی ناقابل ہضم چیزیں کھانے میں بھی مشہور ہے ، جو اس کے معدے میں دیر تک رہتی ہیں ، اسی وجہ سے یہ کچرہ کھاؤ کے نام سے بھی شہرت رکھتی ہے ، ٹائیگر شارک خوراک کی چین میں سب جانداروں پر سبقت رکھتی ہے وہیں ایک ایسا جانداربھی موجود ہے جو اکثر ٹائیگر شارک کا شکار کرتا ہے اور اس جاندار کا نام ہے کلر وہیل ، ٹائیگر شارک کی نسل انسانوں کی وجہ معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ۔

اسمیات(taxonomy)

ترمیم

اس شارک کو سب سے پہلے 1822 میں پیرن اور لئیر نے بیان کیا اور اس کا نام سکویلس کویری رکھا ، ملر اورہنری نے 1837 میں اس کا نام بدل کر گیلیسرڈو ٹگرینس رکھا ، جینس گیلیسرڈو لفظ یونانی زبان کے لفظ گیلیوزمطلب شارک اور لاطینی زبان کے لفظ سرڈس جو سور کے سخت بالوں کو کہتے ہیں سے نکلا ہے ، عام بول چال میں اس شارک کو آدم خور بھی کہا جاتا ہے ، ٹائیگر شارک شارکس کے جس گروپ کی رکن ہے اس کا نام Carcharhiniformes ہے اور یہ سب سے انواع والا گروپ ہے جس میں 270 سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں جس میں کیٹ شارک اور ہیمر ہیڈ شارک بھی شامل ہے ، اس گروپ کے ارکان کی پہچان ان کی آنکھوں پر موجود ایک جھپکتی جھلی ، دو سائیڈ کے پرایک پشت کے پر اور گلپھڑے کے پانچ شگافوں سے کی جا سکتی ہے ، Carcharhinidae خاندان کی یہ سب سے بڑی رکن ہے جسے عام طور پر ریکویم شارک کہا جاتاہے ، شارک کا یہ خاندان زیادہ تر دبلی لیکن طاقتور درمیانے سے بڑی جسامت کی شارک مچھلیوں پر مشتمل ہے اور کچھ دوسری جانی پہچانی شارکس بھی اس خاندان میں شامل ہیں جیسے بلیو شارک ، لیمن شارک ، اوربل شارک ۔

ٹائیگر شارک کی لمبائی 5 میٹر سے زیادہ ہوتی ہے،[5] اس کا تعلق ذہین شارک کی قسم سے ہے اسی وجہ سے اس کو محض رات ہی میں شکار کیا جا سکتا ہے۔

دیو مالا

ترمیم

ہوائی کے بعض مقامی قبائل ٹائیگر شارک کو مقدس خیال کرتے ہیں، بعض کا خیال ہے کہ ٹائیگر شارک میں اُن کے آبا و اجداد کی روحیں ہیں، نیز بعض قبائل کا یہ بھی خیال ہے کہ ان کی آنکھوں کے ڈیلے میں دیکھنے کی خصوصی طاقت ہوتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sepkoski، Jack (2002)۔ "A compendium of fossil marine animal genera (Chondrichthyes entry)"۔ Bulletins of American Paleontology۔ ج 363: 560۔ ISBN:0877104506۔ 2011-02-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ July 2011 {{حوالہ رسالہ}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ strata.ummp.lsa.umich.edu (Error: unknown archive URL)
  2. ^ ا ب Simpfendorfer, C. (2005)۔ "Galeocerdo cuvier"۔ لال فہرست برائے خطرہ زدہ جاندار نسخہ 2013.2۔ بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-26 {{حوالہ ویب}}: پیرامیٹر |ref=harv درست نہیں (معاونت)
  3. ^ ا ب پ عنوان : Integrated Taxonomic Information System — تاریخ اشاعت: 13 جون 1996 — ربط: ITIS TSN — اخذ شدہ بتاریخ: 19 ستمبر 2013
  4.    "معرف Galeocerdo cuvier دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2024ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)
  5. Jump up to: a b c d Froese, Rainer and Pauly, Daniel, eds. (2011). "Galeocerdo cuvier" in FishBase. July 2011 version.

بیرونی روبط

ترمیم

سانچہ:ویکی انواع

سانچہ:Selachimorpha