ٹام بوائے
ٹام بوائے (انگریزی: Tomboy) سے مراد ایک ایسی لڑکی ہے جو صنفی عادات و اطوار ایک لڑکے جیسے ظاہر کرتی ہے۔ عام خصوصیات میں مردانہ لباس پہننا اور ان کھیلوں اور سرگرمیوں کا حصہ بننا جو جسم کو بہت زیادہ تیزی فعالیت میں لاتے ہیں اور یہ کئی ثقافتوں میں غیر نسوانی یا لڑکوں کا خاصا سمجھے گئے ہیں۔[2][3] برصغیر ہند و پاک میں عمومًا گڑیوں کے ساتھ کھیلنا لڑکیوں کا خاصا سمجھا گیا ہے۔ اس کے بر عکس کھلونوں میں تیز کاروں اور آٹوموبائل کھلونوں سے کھیلنا لڑکوں کا خاصا سمجھا گیا ہے۔ سماج میں دو پہیا گاڑی پر عام طور سے پیچھے کی سیٹ پر بیٹھنے لڑکے ایک ایک پاؤں دونوں جانب ڈالتے ہیں، جب کہ لڑکیاں کسی ایک جانب ہی دونوں پاؤں رکھتی ہیں۔ جدید بھارت کے سماج میں موٹر سیکلوں کا چلانا لڑکوں کا خاصا سمجھا گیا ہے، جب کہ اسکوٹی جیسی گاڑیوں کا چلانا یا تو لڑکیوں یا معمر افراد سے منسوب کیا گیا ہے۔ ایک ٹام بوائے کی خوبی یا خصوصیت یہی ہوتی ہے کہ وہ ان سماجی روایتوں کو توڑتے ہوئے اور لڑکی یا عورت ہوتے ہوئے لڑکوں جیسے شوق اور عادات و اطوار کو اپنائے۔
کئی مشرقی ثقافتوں میں عورتوں کو کمزور اور مردوں کو طاقتور اور جسمانی طور پر کافی توانا سمجھا گیا ہے۔ مغربی دنیا میں اس خاص طور پر اس کا بطلان کرنے عورتیں کشتی، وزن اٹھانا، تیر انداز، گولی چلانا جیسی سرگرمیوں کا حصہ دیگر کئی شعبہ ہائے حیات کی بنی ہیں اور ان میں مردوں ہی کی طرح اپنی ایک الگ پہچان بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈمپل کپاڈیا ، ایک منہ پھٹ اور ’’ٹام بوائے‘‘ قسم کی لڑکی تھی
- ↑ Tomboy in the Online Etymology Dictionary
- ↑ Who Are Tomboys and Why Should We Study Them? آرکائیو شدہ 2013-01-04 بذریعہ archive.today, Springer Publishing, Archives of Sexual Behavior, Volume 31, Number 4
- ↑ کائلی مینوگ کا ڈراموں سے لے کر پاپ اسٹار تک کا سفر