آمدرفت (آمد و رفت) یا ٹریفک (traffic) سڑکوں پر محرکی گاڑیوں، غیر محرکی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کا گذر یا سیلان ہے۔ اجناس کے تجارتی نقل و حمل اور مبادلے کو بھی آمدرفت کہاجاتا ہے۔ اِس سے لوگوں یا مسافروں کی نقل و حرکت بھی مُراد ہو سکتی ہے۔

ایک آزادرستہ (freeway)، کئی رویات اور کثیر آمدورفت کے ساتھ

سڑکوں پر آمدرفت میں پیدل چلنے والے، جانور، گاڑیاں، گلی سیار (streetcar) اور دوسری سواریاں (conveyances) شامل ہوتی ہیں، آمدرفتی قوانین وہ قوانین ہیں جو آمد و رفت کی تضبیط کرتے اور گاڑیوں کو باقاعدہ بناتے ہیں، جبکہ سڑک کے اُصول وُہ قوانین اور غیر رسمی اُصول ہیں جو آمدورفت کے منظّم اور مناسب بہاؤ کو سہل بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً تخلیق پاتے ہیں۔

منظم آمدرفت میں عموماً خوب قائم شدہ اوّلیات (priorities)، رویات (lanes)، شارع عام (right-of-way) اور چوراہوں (intersections) پر آمدرفتی تحکّم (traffic control) ہوتے ہیں۔

آمدرفت کی تنظیم رسمی طور پر کئی عملداریوں (jurisdictions) میں کی جاتی ہے، جیسے نشان زدہ رویات، توصلات (junctions)، درتبادلات (interchanges)، چوارہے (intersections)، آمدرفتی اِشارے یا علامات وغیرہ۔ آمدرفت کی جماعت بندی اکثر اوقات قسم کے لحاظ سے کی جاتی ہے : وزنی موٹر گاڑیاں (مثلاً کار، ٹرک وغیرہ)؛ دوسری گاڑیاں (مثلاً سائیکل، محرکاب (moped) وغیرہ) اور پیدل چلنے والے۔

نیز دیکھیے

ترمیم