ٹم مئے
ٹموتھی برائن الیگزینڈر مئے (پیدائش:26 جنوری 1962ءشمالی ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا) جنوبی آسٹریلیا کے سابق آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی ہیں [1] وہ، جون 2013ء تک، فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر اپنے کردار میں کھلاڑیوں کے نمائندے تھے۔ مئے نے 1987ء سے 1995ء کے درمیان انجری کے باعث کیریئر میں 24 ٹیسٹ اور 47 ون ڈے کھیلے۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | ٹموتھی برائن الیگزینڈر مئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | شمالی ایڈیلیڈ جنوبی آسٹریلیا | 26 جنوری 1962|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 342) | 11 دسمبر 1987 بمقابلہ نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 1 جنوری 1995 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 99) | 13 اکتوبر 1987 بمقابلہ زمبابوے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 18 مارچ 1995 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1984/85–1995/96 | جنوبی آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 12 دسمبر 2005 |
بین الاقوامی کیریئر
ترمیم1993ء میں واپس بلائے جانے کے بعد ایڈیلیڈ اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں، مے نے ٹیسٹ میچ میں اپنی بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار 5/9 بنائے۔ اسی میچ کی آخری اننگز میں ان کا بہترین بلے بازی کا اسکور 42 ناٹ آؤٹ تھا، جیسا کہ آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 1 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا[2]
کرکٹ کے بعد
ترمیم1997ء میں، مئے آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے سی ای او بن گئے اور آسٹریلوی کرکٹ کی اس اہم تنظیم کے قیام میں اہم کردار کے مالک ٹھرے۔ جون 2005ء میں، وہ فیڈریشن اف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشنز (فیکا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر مقرر ہوئے۔ مئی 2004ء میں ورلڈ کرکٹ سونامی اپیل میچ کے انعقاد کے پیچھے انہی کی محرک شخصیت تھی۔ 5 جون 2013ء کو مئے نے فیکا کے سی ای او کے طور پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا[3]