ٹھاکر لچھمن سنگھ سوڈھا

ٹھاکر لچھمن سنگھ سوڈھا (وفات :نومبر 2012ء) سندھ کے صحرائی علاقے تھر کی نامور شخصیت اور پاکستان کے سابق رکن اسمبلی تھے اور فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان کے دور میں لچھمن سنگھ مغربی پاکستان میں قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے۔ لچھمن سنگھ چھاچھرو کے رہائشی تھے، انیس سو ستر کی ایک رات کو اونٹوں پر اپنے اہل خانہ سمیت وہ سرحد سے ملحق بھارتی ریاست راجستھان چلے گئے تھے اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "تھر کے نامور ٹھاکر لچھمن سنگھ کا انڈیا میں انتقال"