ٹیفرا
ٹیفرا سے مراد آتش فشاں کے پھٹنے پر اس سے نکلنے والا مواد ہوتا ہے۔ یہ مواد کسی بھی شکل، اجزاء، حجم وغیرہ کی تفریق کے بغیر ٹیفرا کہلاتا ہے۔
جائزہ
ترمیمآتش فشاں کے پھٹنے پر نکلنے والا سب سے بھاری مواد سب سے پہلے اور نزدیک ترین گرتا ہے جبکہ ہلکے ترین اجزاء سب سے زیادہ دور تک جاتے ہیں۔ یہ فاصلہ ہزاروں میل حتٰی کہ دنیا کے گرد بھی ہو سکتا ہے۔ یہ باریک اجزاء ہماری بیرونی فضاء میں کئی دنوں سے لے کر کئی ہفتوں تک رہ سکتے ہیں۔
جب بہت بڑی مقدار میں ٹیفرا چاہے وہ ایک بہت بڑے آتش فشاں سے نکلا ہو یا بیک وقت کئی چھوٹے چھوٹے آتش فشانوں کی پیداوار ہو، ہماری بیرونی فضاء میں ٹھہر جائے تو وہ سورج کی روشنی اور حرارت کو منعکس کرنا شروع کر دیتا ہے۔ بعض اوقات اس وجہ سے درجہ حرارت گرنے لگ جاتا ہے اور موسم میں تبدیلی بھی واقع ہو سکتی ہے جسے آتش فشانی موسمِ سرما کا نام دیا جاتا ہے۔ ٹیفرا اگر بارش یا برف کے ساتھ زمین پر گرے تو تیزابی اثرات پیدا کرتا ہے۔
درجہ بندی
ترمیم- راکھ یعنی دو ملی میٹر سے چھوٹے ذرات
- لاپیلی یعنی 2 سے 64 ملی میٹر تک حجم کے ذرات
- آتش فشانی بم یعنی 64 ملی میٹر سے بڑے ذرات
ویکی ذخائر پر ٹیفرا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |