پاؤلو البونی
پاؤلو البونی (پیدائش: 1671ء– وفات: 5 اکتوبر 1734ء) اطالوی مصور تھا۔ اُسے نشاۃ ثانیہ کے عہد کے مصوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
پاؤلو البونی | |
---|---|
پاؤلو البونی کی مصوری– 1713ء
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1665ء [1] بلونیا [1] |
وفات | 5 اکتوبر 1734ء (68–69 سال)[1] بلونیا [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصور [1] |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمپاؤلو البونی 1671ء میں بولونیا میں پیدا ہوا اور بولونیا میں ہی مصوری کی تعلیم حاصل کی۔ یہیں وہ فطرت کی طویل ترین مصوری کے ماہرین میں شمار کیا جانے لگا تھا۔ کچھ سال وہ ناپولی اور روم میں بھی مقیم رہا۔ 1710ء میں وہ ویانا چلا گیا حہاں اُس کا قیام 13 سال سے زائد تک رہا۔ محنت شاقہ کے سبب فالج کے ایک حملے سے اُس کے بدن کا دایاں حصہ مفلوج ہوا، دائیں آنکھ کی بینائی بھی متاثر ہو گئی اور وہ واپس بولونیا چلا آیا اور بائیں ہاتھ سے ہی مصوری کرتا رہا۔ پاؤلو البونی کی بیٹی لوئیا ماریا روسا بھی مصور تھی، جس نے 1759ء میں وفات پائی۔[2] 5 اکتوبر 1734ء کو پاؤلو البونی نے 63 سال کی عمر میں بولونیا میں وفات پائی۔