پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن
پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن (انگریزی: Python Software Foundation، مخفف: PSF) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو پائیتھن پروگرامنگ زبان کے فروغ کے لیے وقف ہے۔[3] 6 مارچ 2001ء کو اس کی بنیاد رکھی گئی۔ پائیتھن فاؤنڈیشن کا اصل مقصد پائیتھن برادری کا فروغ و ارتقا ہے، نیز وہ پائیتھن برادری کی مختلف و متنوع سرگرمیوں کی بھی ذمہ دار ہے جن میں خصوصاً پائیتھن زبان کا ارتقا، اس کے علمی حقوق کا انتظام، پائی کون جیسی کانفرنسوں کا انعقاد اور سرمایہ اکٹھا کرنا قابل ذکر ہیں۔
مخفف | PSF |
---|---|
قِسم | 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم |
مقصد | پائیتھن پروگرامنگ زبان کی ترقی، فروغ و تحفظ اور پائیتھن پروگرامروں کی بین الاقوامی برادری کا ارتقا[1] |
ہیڈکوارٹر | ڈیلاویئر، ریاستہائے متحدہ امریکا |
دفتری زبان | انگریزی |
صدر | گیوڈو وان روسم |
صدر نشین | Naomi Ceder |
آمدنی | $2.9 ملین[2] (in 2015) |
ویب سائٹ | www |
سنہ 2005ء میں پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن کو ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم خدمات انجام دینے اور اسے جدید ترین آلات سے لیس کرنے پر کمپیوٹر ورلڈ ہورائزن ایوارڈ سے نوازا گیا۔[4][5]
ضابطہ اخلاق
ترمیمسنہ 2012ء کے اواخر سے پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن اس امر کی تجویز دینے لگی کہ پائیتھن کی تمام کانفرنسوں کے ضابطہ اخلاق بنا کر اسے نافذ کیا جائے۔ اسی کے پیش نظر فاؤنڈیشن کے مصارف پر ہونے والی تمام تقریبات کے لیے ضابطہ اخلاق کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Mission"۔ Python Software Foundation۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2018
- ↑ "GuideStar report for Python Software Foundation"۔ GuideStar۔ GuideStar۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2018[مردہ ربط]
- ↑ Stephan Deibel (March 2008)۔ "Executive Summary: The Python Software Foundation"۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2016
- ↑ لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 206 سطر پر: Called with an undefined error condition: err_parameter_ignored۔
- ↑ "Computerworld Horizon Awards 2005 Honorees"۔ Computerworld۔ 2005-09-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2016
- ↑ Rikki Endsley۔ "7 open source projects to cut your teeth on (and the ones to avoid)"۔ IT World۔ 13 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2017