پال انتھونی ہیبرٹ (پیدائش:23 جولائی 1952ء برنسوک، وکٹوریہ)|وفات: 27 نومبر 2008ءایسنڈن، وکٹوریہ،) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1977ء میں ایک ٹیسٹ کھیلا۔ وہ برنسوک، وکٹوریہ میں پیدا ہوا۔ ہیبرٹ ان دو مردوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے اول درجہ کرکٹ میں بغیر کوئی باؤنڈری لگائے سنچری بنائی، یہ ریکارڈ ایلن ہل کے ساتھ بھی ہے[1] وہ ایسنڈن کرکٹ کلب میں بیٹنگ کوچ اور پریسٹن ڈروڈز کرکٹ کلب کے کلب کوچ تھے۔

پال ہیبرٹ
ذاتی معلومات
پیدائش23 جولائی 1952(1952-07-23)
برنزوک، وکٹوریہ, آسٹریلیا
وفات27 نومبر 2008(2008-11-27) (عمر  56 سال)
ایسینڈن، وکٹوریہ, آسٹریلیا
بلے بازیبائیں ہاتھ کے بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا میڈیم باؤلر
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 284)2 دسمبر 1977  بمقابلہ  بھارت
آخری ٹیسٹ2 دسمبر 1977  بمقابلہ  بھارت
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1974/75–1986/87وکٹوریہ کرکٹ ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 1 78 13
رنز بنائے 15 4,790 225
بیٹنگ اوسط 7.50 38.62 17.30
سنچریاں/ففٹیاں 0/0 9/25 0/1
ٹاپ اسکور 13 163 56
گیندیں کرائیں 656 50
وکٹیں 15 1
بولنگ اوسط 19.00 44.00
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 4/28 1/14
کیچ/سٹمپ 1/– 38/– 4/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 28 نومبر 2008

کیرئیر

ترمیم

ہیبرٹ کو 1974-75ء میں وکٹورین اسکواڈ کے لیے ایک کلب سیزن کے بعد منتخب کیا گیا تھا[2] جس میں اس نے 69 کی اوسط سے 486 رنز بنائے تھے[3] 1977-78ء کے موسم گرما میں جب اس نے دورہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے خلاف سنچری بنائی۔اگرچہ یہ اول درجہ سطح پر ہیبرٹ کی پہلی سنچری تھی لیکن اس وقت ان فارم اوپنرز کی کمی تھی۔ ہیبرٹ کو آخر کار آسٹریلین ٹیم میں بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا، جو واحد ماہر اوپنر تھا[4] وہ دو بار ناکام ہوئے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے ڈراپ کر دیا گیا، جس کی جگہ جان ڈائیسن نے لی۔ ہیبرٹ کئی سیزن تک وکٹوریہ کے لیے کھیلتا رہا۔ اس نے ابرفیلڈی پارک سی سی (جسے رسمی طور پر ایسنڈن کہا جاتا ہے)

انتقال

ترمیم

اس کی موت 27 نومبر 2008ء کو میلبورن کے مضافاتی علاقے ایسنڈن وکٹوریہ، میں ہوئی۔اس وقت اس کی عمر 56 سال 127 دن تھی، ہیبرٹ شراب نوشی کا شکار تھا۔ ان کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم