پامپلونا کیتھیڈرل (ہسپانوی زبان میں: Santa María la Real) پمپلونا سپین میں واقع ایک رومن کیتھولک کیتھیڈرل ہے۔ پندرہویں صدی میں اسے رومانیسك طرزتعمیر سے بدل کر اسے گوتھیک طرزتعمیر میں بنایا گیا۔ آثار قدیمہ کی کھدائیوں سے پتہ چلا ہے کی یہاں پہلے دو گرجا گھرموجود تھے۔ اس گرجاگھر کے سامنے کے حصّے کو وینتورا رودريگوئیز (Ventura Rodríguez) نے 1783 ء میں تیار کیا تھا۔ اس عبادت گاہ کو 13 ویں اور 14 ویں صدی میں گوتھیک طرزتعمیر میں بنایا گیا تھا۔ نوارے کے بادشاہوں کو یہیں پر دفن کیا گیا تھا۔ یہاں نوارے کی عدالتیں بھی لگتی تھی۔

Pamplona Cathedral
Catedral de Santa María la Real de Pamplona
Pamplona Cathedral.
بنیادی معلومات
مذہبی انتسابرومن کیتھولک
ملکہسپانیہ
نوعیتِ تعمیرchurch

تاریخ

ترمیم

یہ جگہ رومن پومپليو کا پرانا حصہ تھی۔ 1994 ء میں آثار قدیمہ كھدايو سے پتہ چلا ہے کی یہ عمارتیں اور گلياں پہلی صدی سے موجود ہیں۔ اس گرجا گھرکو 924 ء میں عبد الامام الرحمن نے اپنی مہم کے دوران تباہ کر دیا تھا۔ ساكو سوم (1004-1035) نے اپنے دور حکم رانی میں اسے ازسرنو بنوایا تھا۔ 1083 سے 1097 کے دوران اس گرجاگھر کو کئی بار تباہ کیا گیا۔ بعد میں اسے 1100 سے 1127 ء کے دوران اسے رومانیسك انداز میں بنایا گیا۔ اس کے سامنے کے حصّے کو چھوڑ کر باقی کا سارا گرجاگھر 1391 ء میں تیار تھا۔ اس کا اب کی موجودہ ساخت 1394 میں بنانا شروع کیا گیا تھا اور 1501 ء میں بن کر تیار ہوا۔ یہ گاتھیک طرزتعمیر میں بنایا گیا۔

فہرست کتابیات

ترمیم
  • Navallas, Arturo; Jusué, Carmen (eds.): La catedral de Pamplona (2 vols.), Pamplona: Caja de Ahorros de Navarra, 1994
  • Arraiza, Jesús: Catedral de Pamplona: la otra historia, Pamplona: Ediciones y Libros, 1994

خارجی روابط

ترمیم

42°49′10.93″N 1°38′27.57″W / 42.8197028°N 1.6409917°W / 42.8197028; -1.6409917

ماخذ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم