پانچویں انجیل (انگریزی، The Fifth Gospel، جرمنی میں Das fünfte Evangelium)، فلپ وینڈن برگ کا ناول جو 1993ء میں پہلی بار شائع ہوا۔ ناول کی کہانی ایک (فرضی) قطبی چرمی انجیل کی کہانی پر شمتل ہے، جو مسیح اور مریم مگدلینی کے بیٹے نے لکھی۔ اسی کو بنیاد بنا کر 10 سال بعد ڈین براؤن نے اپنا مشہور ناول ڈاونچی کوڈ لکھا۔

مفروضہ مریم مگدلینی و مسیح

ترمیم

ڈونووین جوائس نے اپنے 1972ء کے ناول یسوع کا طومار (The Jesus Scroll) میں پہلی بار مریم مگدلینی اور مسیح کے میاں بیوی ہونے اور ان کے ایک بچہ کی پیدائش کا ذکر کیا۔

1982ء میں رچرڈ، ہنری لنکن اور مائیکل[1] نے اسی بات کو مزید نئی صورت دیتے ہوئے ناول مقدس خون اور مقدس پیالہ (The Holy Blood and the Holy Grail) لکھا۔ جس کے متعلق، ڈین براؤن لکھتا ہے کہ اس کے ناول ڈاونچی کوڈ کا ایک کردار اس میں ہے۔

2012ء میں مسیح کی بیوی کی انجیل (Gospel of Jesus' wife) کے نام سے بطور حوالہ پیش کیا جانے والا ایک قطبی زبان میں دوسری سے چوتھی صدی کے درمیان لکھی گئی کتاب کا ٹکڑا سامنے لایا گیا، جس میں یہ الفاظ ہیں؛ مسیح نے کہا، میری بیوی۔۔۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Richard Leigh, Henry Lincoln and Michael Baigent's
  2. The Lessons of Jesus' Wife by Tom Bartlett (The Chronicle of Higher Education, 1 October 2012)