پاکستان اے کرکٹ ٹیم

دوسرے درجے کی کرکٹ ٹیم

پاکستان اے کرکٹ ٹیم پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ہے۔ یہ دوسری سطح کی قومی کرکٹ ٹیم ہے جو پاکستان قومی کرکٹ ٹیم سے ایک درجہ نیچے ہے۔ اس ٹیم کے کھیلے گئے میچوں کو ٹیسٹ میچ یا ایک روزہ میچ کا درجہ حاصل نہیں ہوتا بلکہ اس کی بجائے یہ میچ فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کے میچ شمار کیے جاتے ہیں۔ پاکستان اے نے اپنا پہلا فرست کلاس میچ اگست 1964 میں سیلون بورڈ پریزیڈنٹس الیون کے خلاف کھیلا۔ یہ تین روزہ میچ تھا۔

پاکستان اے نے ملک اور ملک سے باہر دیگر ممالک کی اے ٹیموں سے بہت سے میچ کھیل رکھے ہیں۔ ان کا پہلا بیرون ملک دورہ 1964-65 میں سری لنکا کا تھا۔ اس کے بعد 1991 تک کے لمبے عرصے تک اس ٹیم نے کوئی میچ نہیں کھیلا۔ 1991 میں پاکستان اے ٹیم نے دوبارہ سری لنکا کا دورہ کیا اور انگلینڈ اے سے سیریز کھیلی۔ سابقہ سیزن خلیجی جنگ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم