پاکستان اکادمی برائے علوم بحر
پاکستان اکادمی برائے علومِ بحر یا پاکستان میرین اکیڈمی (انگریزی: Pakistan Marine Academy)کراچی میں واقع میں پاکستان کا مرچنٹ نیوی افسران و ملاحوں کی تربیت کے لیے قائم ایک ادارہ ہے۔
شعار | مرچنٹ نیوی میں شمولیت اختیار کریں اور دنیا دیکھیں |
---|---|
قسم | میری ٹائم اکیڈمی |
قیام | 1962ء |
کمانڈنٹ | کموڈور اکبر نقی ستارہ امتیاز (ملٹری) |
انتظامی عملہ | 211 |
انڈر گریجویٹ | 340 |
مقام | کراچی، پاکستان |
کیمپس | 136 ایکڑ |
رنگ | Navy Blue and White |
وابستگیاں | انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن، ورلڈ میری ٹائم یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی |
ماسکوٹ | میرینر |
ویب سائٹ | http://www.marineacademy.edu.pk |
قیام و تاریخ
ترمیمپاکستان میرین اکیڈمی چٹاگانگ، مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) 1962ء میں قائم کیا گیا۔ اس ادارے سے 41 کیڈٹس پر مشتمل پہلی کھیپ 1964ء کامیابی سے فارغ التحصیل ہوئی۔ 1971ء میں سقوط مشرقی پاکستان کے بعد یہ اکیڈمی کراچی کے علاقے حاجی کیمپ میں عارضی طور پر منتقل ہو گئی۔ 1976ء میں موجودہ مقام پر 136 ایکڑ قطعہ اراضی پر مشتمل اکیڈمی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد اُس وقت کے وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا۔ کموڈور ایس ایم انور اکیڈمی کی تشکیلِ نو کے بعد پہلے کمانڈنٹ مقرر ہوئے۔[1]
1986ء میں کراچی یونیورسٹی سے الحاق کے بعد پاکستان میرین اکیڈمی نے بی ایس سی (میرین اسٹڈیز) کا ڈگری پروگرام شروع کیا۔ جاری کرنا شروع کیا۔ 1997ء میں سی مینز ٹراننگ سینٹر کا پاکستان میرین اکیڈمی میں انضمام ہوا اور اسے سی مینز ٹرینگ ونگ کا نام دیا گیا۔ 2002ء میں تعلیم کے عالمی معیارات کے حصول کے لیے پاکستان میرین اکیڈمی نے امتحانات کے نتائج فیصد سے ختم کر کے جی پی اے کے عالمی معیار کے مطابق کیے۔ 2012ء میں پاکستان میرین اکیڈمی کا الحاق این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے ہوا اور جس کی وجہ سے پاکستان میرین اکیڈمی اپنے کیڈٹس کو منیجمنٹ / میرین انجینئری میں دو سالہ کی کامیاب تربیت کے بعد ڈگری دینے کی ابتدا کی۔[1]