پایہ تخت عبد الحمید (ترکی: Payitaht Abdülhamid) ایک ترکی افسانوی اور تاریخی ترمیمی ڈرامہ سیریز ہے جس میں چونتیسویں عثمانی سلطان عبدالحمید دوم کے دور کے تاریخی واقعات کو دکھایا گیا ہے۔[1][2][3][4] یہ ڈراما دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ اردو زبان میں بھی ترجمہ ہوا ہے۔[5] یہ سلسلہ ایک جمہوریت مخالف، یہود دشمنی اور سازشی عالمی نظریہ کو فروغ دیتا ہے، اس شو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ "آزاد پریس، سیکولرازم اور جمہوریت غیر ملکی طاقتوں، مذہبی اقلیتوں، اور بے دین لبرل کا کام ہیں، اور آخرکار تباہی کا باعث بنتے ہیں۔ قومی شناخت، عزت اور سلامتی کے لیے تمام سیریز کے ھلنایکوں میں سے کوئی بھی یہودیوں سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔"[6]

پایہ تخت: عبد الحمید
معروف بہسلطان عبد الحمید
تحریرعثمان بودور
اوغور اوزونوک
علی محمود سليمان
ہدایاتسردار آقار
نمایاں اداکاربلند اِنال
اوزلم جونکر
نشرترکی
پاکستان
زبانترکی
اردو
تعدادِ دور5
اقساط154
تیاری
فلم سازای ایس فلم
مقامترکی
دورانیہ150 منٹ
نشریات
چینلٹی آر ٹی 1
PTV Home
تصویری قسم576i (16:9 SDTV )
صوتی قسممکانی صوتی آواز
24 فروری 2017ء – موجودہ
اثرات
پچھلافلنطہ
بیرونی روابط
ویب سائٹ

شو کے پیغام میں موجود مغرب مخالفیت پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے، جیسا کہ پروڈکشن میں "یہودی سازشوں" کو کیتھولک چرچ، فری میسنری، برطانیہ کے ساتھ ساتھ دیگر مغربی طاقتوں اور نوجوان ترکوں کی مذموم سازشوں کے ساتھ مل کر پیش کیا گیا ہے۔ "ایک اہم اسکیم"۔ ویٹیکن کے سفیر کا نام "ہیرام" ہے، ایک ایسا نام جو فری میسنری سے منسلک ہے۔[6]

کردار

ترمیم

یہ ایک سلطنت اور عہد پر مبنی ایک ڈراما سیریز ہے، جس میں بے شمار کردار ہیں، چند اہم کردار یہ ہیں:

کردار اداکار تفصیل
سلطان عبد الحمید ثانی بلند اِنال سلطان ایک متقی اور مسلمانوں کا جذبہ رکھنے والا انسان ہوتا ہے، وہ حجاز تک ریلوے منصوبہ بناتا ہے اور اس کے لیے ہر طرح کی تگ و دو کرتا ہے۔ وہ سلطنت کو بیرونی اور داخلی خطرات سے بھی بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ پورا ڈراما اسی کردار کے ارد گرد گھومتا ہے۔
سلطان کی زوجہ بیدار قادین آفندی اوزلم جونکر سلطان کی بیوی اور حکومت کی ملکہ رہتی ہے، شہزادوں کی والدہ کا کردار ادا کرتی ہیں۔
تحسین پاشا بہادِر اوغلو سلطنت کے وزیر اعظم اور سلطان کے خاص معتمد رہتے ہیں، سلطان ان پر پورا بھروسا کرتا ہے، بہت ہی وفادار رہتے ہیں۔
تھیوڈور ہرتزل صایغین صویسال مرکزی مخالف کردار، صہیونی ہوتا ہے جو فلسطین میں صہیونی ریاست کا قیام چاہتا ہے اور سلطان کو راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش اور چال اپناتا ہے، خلافت کو بدنام کرنے کی بھی کوشش کرتا رہتا ہے۔
شہزادہ محمد عبد القادر جان سپاہی سلطان کا بیٹا، سلطنت کا شہزادہ، والدہ کا لاڈ پیار اسے سرکش اور متکبر بنا دیتا ہے، خلافت کے خلاف سازشوں میں استعمال ہوتا رہتا ہے۔
شہزادی احسان ازکی ایوب اغلو بلقان کی ایک خوبصورت لڑکی جو ایک حادثہ کے بعد شاہی خاندان کی مہمان بن جاتی ہے اور شہزادہ عبد القادر سے محبت ہو جاتی ہے۔
محمود پاشا خاقان بویاو سلطان کا بہنوئی ہوتا ہے، سلطنت کے اکثر منصوبوں کی مخالفت کرتا رہتا ہے، ریلوے منصوبہ کو ناکام کرنے کی پوری کوشش صرف کر دیتا ہے، نہایت لالچی اور غدار ہوتا ہے، سلطان کے قتل کی بھی سازش کرتا ہے۔
  1. اسکرپٹ نقص: «Citation/CS1/ar» کے نام سے کوئی ماڈیول نہیں ہے۔
  2. اسکرپٹ نقص: «Citation/CS1/ar» کے نام سے کوئی ماڈیول نہیں ہے۔
  3. اسکرپٹ نقص: «Citation/CS1/ar» کے نام سے کوئی ماڈیول نہیں ہے۔
  4. اسکرپٹ نقص: «Citation/CS1/ar» کے نام سے کوئی ماڈیول نہیں ہے۔
  5. "Sultan AbdulHamid EPI04 Urdu | Turkish Dramas in urdu | Www.giveme5.co"۔ www.giveme5.co
  6. ^ ا ب Aykan Erdemir؛ Oren Kessler (15 مئی 2017)۔ "A Turkish TV blockbuster reveals Erdogan's conspiratorial, anti-semitic worldview"۔ The Washington Post۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-19