پتھر کا خون ابن صفى کی عمران سيريز کا گیارھواں ناول ہے۔

پتھر کا خون
مصنفابن صفی
اصل عنوانپتھر کا خون
ملکپاکستان
زباناردو
سلسلہعمران سیریز
صنفناول، (جاسوسی ادب)
تاریخ اشاعت
1956ء
طرز طباعتکارڈ کور

ناول کا خلاصہ

ترمیم

محکمئہ خارجہ کی سیکرٹ سروس کا سربراہ علی عمران، سیکرٹ سروس کے دیگر آٹھ مبران کی مدد سے ایک ایسے ملک دشمن منظم گروہ کا پتہ لگاتا ہے، جو ملک کی تباہی کے لیے اعلیٰ حکومتی افسران کو اغوا کرتا ہے اور انھیں نجی جیلوں میں بند کر دیتا ہے۔ اس کے بعد ان پر بے پناہ تشدد کر کے ان سے ملک کے خفیہ رازوں کا پتہ لگایا جاتا ہے۔

اسی دوران جولیانا فٹزواٹر ان ظالم لوگوں کے ہاتھ آجاتی ہے اور وہ اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی نیت سے اغوا کر لیتے ہیں۔ عمران عین موقع پر پہنچ کر جولیا کو بچا لیتا ہے۔ مگر وہ اسے پھر بھی معاف نہیں کرتی کیونکہ وہ کہتی ہے کہ عمران کو اس کی مدد کے لیے اتنی دیر نہ کرنی چاہئیے تھی۔

عمران گروہ کے دونوں لیڈروں کو پکڑ لیتا ہے۔ مگر ایکسٹو کے آدمی عمران کو ذلیل کرنے کے بعد اس سے ان کو چھین لیتے ہیں اور عمران روتا رہ جاتا ہے۔ انھیں یہ نہیں پتہ ہوتا کہ دراصل عمران ہی ان کا سربراہ ایکسٹو ہے اور وہ دل ہی دل میں قہقہے لگا رہا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  • عمران سیریز، ابن صفی کے ناولآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdunovels24x7.com (Error: unknown archive URL)*