پرداز (انگریزی: Picture frame) تصویر یا نقاشی کو محفوظ کرنے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پرداز مزین اور خوبصورت ہوتے ہیں اور اس کے چاروں طرف خوبصورت نقاشی ہوتی ہے۔ یہ مضبوط بھی ہوتے ہیں تاکہ اس میں لگائی گئی تصویر محفوظ رہے اور نمائش کرنے میں آسانی رہے۔ یہ عموما لکڑی کے ہوتے ہیں۔ اس میں مضبوطی ہوتی ہے، یہ دیرپا ہوتے ہیں اور انھیں کسی بھی شکل میں بآسانی ڈھالا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں لکڑی کی سطح پر نشق و نگار بنانا بھی نسبتا آسان رہتا ہے۔ لکڑی کے علاوہ چاندی، کانسہ، ایلومینیم اور سخت قسم کے پلاسٹک سے بھی پرداز کو بنایا جاتا ہے۔

1900ء میں سیرکا میں پرداز کا ایک کارخانہ


حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم