پرسیورنس
پرسیورنس (انگریزی: Perseverance) یا پریزویرنس یا پرسی کار کے سائز کی مریخ گاڑی ہے، جسے مریخ کے جیزیرو شہابی گڑھے کی خلانوردی کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس گاڑی کو 30 جولائی 2020ء کو 11 بجکر 50 منٹ متناسق عالمی وقت کے مطابق لانچ کیا گیا تھا۔18فروری 2021ء کو 20 بجکر 55 منٹ پر اس گاڑی کے مریخ پر اترنے کی تصدیق ہوئی۔
پریزویرنس | |
---|---|
بسلسلہMars 2020 | |
![]() Artist's representation of the Perseverance rover collecting samples. | |
دیگر نام |
|
قسم | مریخ گاڑی |
مینوفیکچرر | Jet Propulsion Laboratory |
تیکنیکی تفصیلات | |
لمبائی | 2.9 میٹر (9 فٹ 6 انچ) |
قطر | 2.7 میٹر (8 فٹ 10 انچ) |
اونچائی | 2.2 میٹر (7 فٹ 3 انچ) |
Launch mass | 1,025 کلوگرام (36,200 oz) |
پاور | 110 W (0.15 hp) |
فلائٹ ہسٹری | |
لانچ کی تاریخ | 30 July 2020, 11:50 متناسق عالمی وقت[1] |
لانچ کا مقام | Cape Canaveral, SLC-41 |
اترنے کی تاریخ | 18 February 2021, 20:55 UTC[2] |
اترنے کا مقام | جیزیرو شہابی گڑھا |
کُل گھنٹے | 12006 since landing[2] MSD 52304 10:54 AMT |
Instruments | |
![]() ناسا Mars rovers |
کیمرےترميم
پرسیورنس روور کی طرف سے بھیجی گئی ہائی ریزولوشن تصویر ہیزرڈ Hazard کیمرہ سے لی گئی ہے۔اس روور میں 23 کیمرے نصب ہیں جن میں سے چھ ہیزرڈ کیمرہ ہیں۔ یعنی جیسے کچھ گاڑیوں کے عقب میں کیمرے نصب ہوتے ہیں جن سے آپ کو گاڑی ریورس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔یہ کیمرے رنگین تصویر بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ یہ کیمرے دراصل روور کو سامنے اور عقب میں موجود کسی بھی رکاوٹ کے بارے میں بتاتے ہیں اور یہ اس کے لیے ایک تھری ڈی ویو دیتے ہیں۔اس مریخ گاڑی نے سب سے پہلے جو تصویر بھیجی وہ بلیک اینڈ وائٹ تھی تاہم ناسا کے انجنئرز کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر روور کے مریخ پر لینڈ کرنے کے فوراً بعد بنائی گئی تھیں جس کے باعث وہاں لینڈنگ کے دوران اڑنے والے دھول اب بھی موجود تھی۔ اس وقت روور کے کیمروں پر سے حفاظتی کوّر بھی موجود تھے جس کی وجہ سے تصاویر دھندلی نظر آ رہی تھی۔
مزید دیکھیےترميم
حوالہ جاتترميم
بیرونی روابطترميم
ویکی کومنز پر پرسیورنس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |