14 مارچ 1967ء کو حکومت پاکستان نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں دلیری‘ جرأت اور حوصلہ مندی کا مظاہرہ کرنے کے اعتراف کے طور پر پاکستان کے تین شہروں‘ لاہورسیالکوٹ اور سرگودھا کے شہریوں کو پرچم ہلال استقلال کا اعزاز عطا کرنے کا اعلان کیا۔ اس پرچم کا ڈیزائن پاکستان کے مرکزی شعبہ مطبوعات اور فلم سازی کے سینئر آرٹسٹ جناب اقبال احمد خان نے تیار کیا تھا۔ لاہور کے شہریوں کو یہ اعزاز پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے 4 اپریل 1967ء کو اور سیالکوٹ اور سرگودھا کے شہریوں کو مغربی پاکستان کے سابق گورنر جنرل محمد موسیٰ خان نے بالترتیب 7 مئی 1967ء اور 8 مئی 1967ء کو ایک خصوصی تقریب میں عطا کیا تھا۔ 15 مئی 1967ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اس پرچم ہلال استقلال کی تصویر سے مزین ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا، اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 15پیسے تھی اور اسے پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ عبدالرؤف نے ڈیزائن کیا تھا،

لاہور کے جناح ہال پر پاکستان کے دو پرچم لہرائے جاتے ہیں ایسا ہی سیالکوٹ اور سرگودھا کے جناح ہال پر ہوتا ہے کہ وہاں بھی دو دو پرچم ہی لہرائے جاتے ہیں۔سرسری نظر سے دونوں پرچم ایک جیسے لگتے ہیں مگر ایسا نہیں۔ان میں سے ایک تو عام سبز ہلالی پرچم ہے جبکہ دوسرے میں اضافی تین ستارے اور ایک نشان نظر آتا ہے۔یہ تھوڑا سا مختلف پرچم دراصل ’’ہلالِ استقلال‘‘ ہے،

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری نے اس پرچم کے لیے ’’ہلال استقلال ‘‘ کے نام سے خوبصورت قومی نظم تخلیق کی۔

حوالہ جات

ترمیم

پاکستان کرونیکل ، عقیل عباس جعفری