پرچہ سوالات (انگریزی: Question Paper) سوالوں کا مجموعہ ہے۔ طلبہ و طالبات اسکول کے زمانے سے لے کر کالج اور یونیورسٹی کی سطح تک مختلف مضامین پڑھتے رہتے ہیں اور ہر تعلیمی مرحلے کی تکمیل کے بعد طلبہ امتحان کے مرحلے سے گزرتے ہیں۔ عمومًا پرچہ سوالات کسی بھی امتحان میں پہلے تقسیم ہوتے ہیں۔ طلبہ ان سوالات کو اپنی جوابی بیاض میں حل کرتے ہیں۔ بھارت کی اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی اور کچھ دیگر جامعات میں طلبہ کو مختصر اور طویل جوابات جوابی بیاض ہی میں لکھنا ہوتا ہے۔

بھارت میں آئی آئی ای ای ای کے 2003ء کے سوالات کے پرچے۔ یہ پرچے ریاضی، طبیعیات اور کیمیا سے تعلق رکھتے ہیں۔

پرچہ سوالات کبھی ایک ہی صفحے کا ہوتا ہے تو کبھی کئی صفحات کا ہوتا ہے۔

سوالات

ترمیم

پرچہ سوالات میں دو طرح کے سوالات ممکن ہیں:

  • نظریاتی سوالات (theoritical questions): یہ سوالات کے جوابات کی عمومی ضخامت چند سطور سے لے کر کئی صفحات تک پھیلی ہو سکتی ہے۔ مثلاً یہ سوالات:
    • بھارت کے جناؤ کمیشن کے دستوری فرائض پر تفصیلی نوٹ لکھیے۔
    • بلوچستان کے قدرتی وسائل پر تفصیلی نوٹ لکھیے۔
  • مقصدی سوالات (objective type questions): اس میں خالی جگہ پُر کرنے کے سوالات اور کئی جوابات میں صحیح جواب اخذ کرنے کے سوالات ہوتے ہیں۔ مثلاً:
    • _______ دنیا کا سب سے گرم مقام ہے۔
    • پاکستان کی دار الحکومت کا نام کیا ہے؟ (الف) لاہور (ب) اسلام آباد۔

روزگار کے امتحانات

ترمیم

جدید مسابقتی دور میں حکومتی عہدوں میں بھرتی اور کچھ سرکاری کمپنی کے عہدہ جات میں بھرتی کے لیے بھی امتحانات ہوتے ہیں۔ یہ امتحانات عمومًا معلومات عامہ، انگریزی اور مواصلاتی صلاحیتوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس کے بعد گروہی مباحثہ (گروپ ڈسکشن) اور انٹرویو کے مراحل بھی ہوا کرتے ہی۔سرکاری نوکری کے امتحانات کے لیے دائرہ کار بہت وسیع ہے۔آج کل کے دور میں بہت سارے ایسے ادارے ہیں جو سرکاری نوکری کے لیے امتحانات لیتے ہیں ہیں ان کو باقاعدہ ٹینڈر شو کیا جاتا ہے۔سرکاری طور پر امتحان لینے کے لیے دو ادارے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ppscpastpapers.com (Error: unknown archive URL)،فیڈرل پبلک سروس کمیشن،پنجاب کے امتحانات پنجاب پبلک سروس کمیشن لیتی ہے جب کے ملکی سطح پر بندے کو بھرتی کرنے کے لیے یے فیڈرل پبلک سروس کمیشن امتحان لیتی ہے۔




مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

پنجاب پبلک سروس کمیشنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ppscpastpapers.com (Error: unknown archive URL)