پریتی بوس

بھارتی ویمن کرکٹر

پریتی بوس (پیدائش: 20 اپریل 1992ء سونی پت ، ہریانہ میں) ایک بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] وہ مقامی میچوں میں ہریانہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ [2] وہ ہریانہ کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جو بھارت کی خواتین ٹیم، ہندوستانی ریلوے ٹیم اور ٹی 20 ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

پریتی بوس
ذاتی معلومات
مکمل نامپریتی بوس
پیدائش (1992-04-20) 20 اپریل 1992 (عمر 32 برس)
سونی پت، ہریانہ
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کی گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ایک روزہ (کیپ 116)19 فروری 2016  بمقابلہ  سری لنکا
پہلا ٹی20 (کیپ 52)18 نومبر 2016  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹی204 دسمبر 2016  بمقابلہ  پاکستان
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2010- تاحالہریانہ
2019ریلوے
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی 20
میچ 1 5
رنز بنائے - 2
بیٹنگ اوسط - -
100s/50s -/- -/-
ٹاپ اسکور - 2*
گیندیں کرائیں 48 96
وکٹ 2 5
بولنگ اوسط 4.00 15.80
اننگز میں 5 وکٹ - -
میچ میں 10 وکٹ - -
بہترین بولنگ 2/8 3/14
کیچ/سٹمپ -/- 1/-
ماخذ: کرک انفو، 12 نومبر, 2019

ایک روزہ بین الاقوامی

ترمیم

19 فروری 2016ء کو بوس نے سری لنکا خواتین کے خلاف ہندوستانی خواتین کے لیے اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا اور اس میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ [2] پریتی بوس کی باؤلنگ نے ہندوستان کو بنکاک میں پاکستان کے خلاف 17 رنز سے 2016ء ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 ٹائٹل جیتنے میں مدد کی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Preeti Bose"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2016 
  2. ^ ا ب Preeti Bose, Deepti Sharma in India Women ODI squad