پریم دھون

ہندی فلم لکھاری

پریم دھون : پیدائش 13 جون 1923ء، ہندی فلموں کے سنگیت نویس اور لکھاری۔ جو حب الوطنی کے گیتوں کے لیے مشہو ہیں، انھوں نے شہید، میرا نام جوکر، بنارسی، علی بابا ور چالیس چور، اُپکار، پریتر پاپی، پیار کا ساگر، ملن، جاگتے رہو، وغیرہ جیسی مقبول فلموں میں گیت لکھے۔ ان کے لکھے مقبول گیتوں میں ’بن جاؤ ہندوستانی‘، ’اے وطن اے وطن ہم کو تیری قسم‘، ’او میرا رنگ دے بسنتی چولا‘، ’چل میرے گھوڑے ٹک ٹک ٹک‘، ’عجب ہے مالک تیرا جہاں ‘، ’تیری دنیا سے ہوکر مجبور چلا‘، ’اے میرے پیارے وطن‘، ’چھوڑو کل کی نباتیں ‘، ’تیری دنیا سے دور چلے ہوکے مجبور ہمیں یاد رکھنا‘، ’یہ پردہ ہٹادو ذرا مکھڑا دکھادو‘، ’او ننھے سے فرشتے ‘، ’غریبوں کی سنو وہ تمھاری سنے گا‘، ’تجھے سورج کہوں یا چندا ‘، ’اگر بے وفا تجھکو پہچان جاتے ‘، شامل ہیں ۔[1]

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر پریم دھون