رنگ دے بسنتی
رنگ دے بسنتی (ہندی: रंग दे बसंती) بھارت کی ایک فلم ہے جو 26 جنوری 2006ء کو نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ اس کی ہدایات راکیش اوم پرکاش مہرا نے دیں جبکہ عامر خان، سوہا علی خان، آر مادھون، کنول کپور، سدھارت نارائن، شرمن جوشی، اٹل کلکرنی، برطانوی اداکارہ ایلس پیٹن، وحیدہ رحمٰن، اوم پوری، کرن کھیر اور انوپم کھیر اس فلم کے اہم اداکار تھے۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمٰن نے ترتیب دی جس نے خوب شہرت سمیٹی۔ فلم دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کی گئی۔
رنگ دے بسنتی (रंग दे बसंती) | |
---|---|
فائل:RDB poster.jpg فلم کا پوسٹر | |
ہدایت کار | راکیش اوم پرکاش مہرا |
پروڈیوسر | راکیش اوم پرکاش مہرا دیون کھوٹے رونی اسکریو والا |
تحریر | رینزل ڈی سلوا راکیش اوم پرکاش مہرا |
ستارے | عامر خان آر مدھاون ایلس پیٹن سوہا علی خان وحیدہ رحمٰن سدھارت نارائن کنل کپور اٹل کلکرنی شرمن جوشی |
موسیقی | اے آر رحمٰن |
تقسیم کار | یو ٹی وی موشن پکچرز |
تاریخ نمائش | 26 جنوریر 2006ء |
دورانیہ | 157 دقیقہ |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی/اردو، پنجابی |
بجٹ | 300 ملین روپے |
ایوارڈ اور اعزازات
ترمیمگولڈن گلوب اور 79 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھارت نے اس فلم کو نامزد کیا تاہم یہ حتمی مقابلے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ تاہم یہ فلم برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن "بافٹا" ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی لیکن حریف فلم کے مقابلے میں نہ جیت سکی۔ عالمی ایوارڈز کے حصول میں ناکامی کے باوجود رنگ دے بستی نے 2007ء فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ The Financial Express: RDB too ‘foreign’ for Oscars
- ↑ "Variety: Award central - Foreign Oscar list down to nine"۔ 2007-11-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-15