پشاور مسجد پر حملہ 2023ء

جنوری 2023 میں پشاور میں خود کش دھماکہ

پشاور حملہ جو 30 جنوری 2023ء کو پاکستان کے شہر پشاور کے پولیس لائنز کے علاقے میں ایک مسجد کے اندر ایک خودکش دھماکا ہوا۔ حملہ آور نے ظہر کی نماز کے دوران بم دھماکا کیا جس میں کم از کم 101 افراد جاں بحق اور 220+ سے زائد زخمی ہوئے۔[2][3][4]

پشاور مسجد پر حملہ 2023ء
مقامپشاور, خیبر پختونخوا, پاکستان
متناسقات34°00′47″N 71°33′34″E / 34.01306°N 71.55944°E / 34.01306; 71.55944
تاریخ30 جنوری 2023ء (2023ء-01-30)
13:30 (پاکستان کا معیاری وقت)
نشانہپولیس کے افسران
حملے کی قسمخودکش دھماکہ
ہلاکتیں101[1]
زخمی220+

حملہ

ترمیم

خودکش حملہ آور نے اپنی خودکش جیکٹ مسجد کے اندرونی صحن میں اڑا دی جس سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کی چھت گر گئی۔ پولیس لائنز کے علاقے میں سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود حملہ آور مسجد تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ سول سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن پشاور کے صدر، تساور اقبال، جو مسجد میں باقاعدگی سے نماز ادا کرتے تھے، نے بتایا کہ یہ عمارت ایک بڑی مسجد تھی جس میں 400-500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔[5]

مسجد ایک کمپاؤنڈ کے اندر واقع تھی جس میں صوبائی پولیس فورس کا ہیڈکوارٹر اور انسداد دہشت گردی کا محکمہ شامل ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔[6]

حکومت اور صحت کے حکام نے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، جس میں متاثرین کے لیے خون کے عطیات کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اگرچہ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے جاری شورش کے ایک حصے کے طور پر پاکستانی طالبان کا ہاتھ ہے۔[7]

مذمت

ترمیم

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسلام سے مطابقت نہیں رکھتا اور پورا پاکستان "دہشت گردی کی لعنت" کے خلاف کھڑا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ہی اس بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس جمع کرنے کو بہتر بنائیں اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی پولیس فورسز کو مناسب طریقے سے لیس کریں"۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Jibran Ahmad (2023-01-31)۔ "Pakistan mosque bombing death toll rises to 87"۔ Reuters (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2023 
  2. "Blast at mosque in Pakistan."۔ www.aljazeera.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2023 
  3. "46 killed, over 100 injured in Taliban suicide attack at mosque in high-security zone in Pakistan's Peshawar"۔ The Economic Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2023 
  4. "Pakistan mosque blast: Police targeted in attack that kills 47"۔ BBC News۔ 30 January 2023 
  5. "پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکا، 59 افراد شہید، 140 زخمی"۔ jang.com.pk 
  6. "پشاور:پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش بم دھماکا،59 افراد شہید، 157 زخمی"۔ العربیہ اردو۔ 30 جنوری، 2023 
  7. "پشاور پولیس لائن مسجد پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، حافظ حمداللّٰہ"۔ jang.com.pk