پشاچ
پشاچ (لغوی مطلب سایہ) ہندو علم الاساطیر میں موجود ایک مخلوق جس کی غذا انسانی گوشت ہے اور کسی خاص جنم میں مسلسل بدی کی زندگی گذانے والے انسان اگلے جنم میں اس انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔ جنوبی ہند کی لوک داستانوں میں انھیں بدروحیں، بھوت اور خون آشام مخلوق کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ ان داستانوں میں یہ عموماً مونث ہوتی ہیں اور انسانوں کو آسیب زدہ کرتی ہیں۔ پرانوں کے مطابق یہ پشاچ برہما کے پیدا کردہ چھلاوے اور بھٹکے ہوئے ہیں۔
قدیم ہندو ادب میں ان کا تعلق دیتوں اور ونووں سے دکھایا گیا ہے۔ یہ محض ہیولے نہیں بلکہ انھیں گذشتہ انسانی نسل کے ارتقا پزیر انسانوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ویدوں کے تناظر میں دیکھا جائے تو ونو، دیت، پشاچ اور راکشس خاصے متقی ہیں اور ان میں سے کچھ بلند مرتبہ یوگیوں کے درجہ پر بھی پہنچے۔ لیکن یہ رسوم اور مذہبی اجارہ داری کے علم برداروں کے مخالف ہیں اور آج کے ہندوستان میں بھی یوگیوں کا رویہ اس سے مختلف نہیں ہے۔ اپنے اس رویے کے باعث انھیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ منو دھرم شاشتر۔ گلوسری (کشاف اصطلاحات) ترجمہ ارشد رازی