پنجاب (اخبار)

1874ء میں پنجاب سے جاری ہونے والا پہلا روزنامہ اخبار

پنجاب برطانوی راج میں پنجاب سے جاری ہونے والا پہلا روزنامہ اخبار تھا۔ اردو زبان میں شائع ہوتا تھا۔ یہ اخبار یکم جنوری 1874ء کو نثار علی کی ادارت میں لاہور سے جاری ہوا۔ اس کے مالکان کے نام غلام علی اور نثار علی تھے۔ یہ چار صفحوں پر مشتمل اخبار تھا، اس میں عام نوعیت کی سیاسی و دیگر خبریں شائع ہوتی تھیں۔ زیادہ تر خبریں دوسرے اخباروں سے لی جاتی تھیں۔ 1889ء میں یہ اخبار ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔[1]

پنجاب
قسمروزنامہ
مالکغلام علی
نثار علی
مدیرنثار علی
آغازیکم جنوری، 1874ء
زباناردو
اختتام1889ء
صدر دفترلاہور، برطانوی ہندوستان

حوالہ جات

ترمیم
  1. ڈاکٹر مسکین علی حجازی، پنجاب میں اردو صحافت، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1995ء، ص 179