پولیو کا عالمی دن
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
پولیو سے حفاظت کا عالمی دن 24 اکتوبر کومنایا جاتا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، محکمہ صحت، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس وقت دنیا میں صرف 4 ممالک میں پولیو کا مرض باقی رہ گیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ دنیا بھر میں 2013ء میں پولیو کے 299 کیس سامنے آ ئے، ان میں سے 49 نائجیریا میں، 46 پاکستان میں اور سات افغانستان میں سامنے آ ئے۔ لہٰذا معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔