پولی سین گپتا (انگریزی: Poile Sengupta) کا اصلی نام امبیکا گوپالا کرشنن ہے۔ وہ ایک بھارتی انگریزی زبان کی معزز قلم کار ہیں۔[1] انھیں خصوصی طور پر ڈراما نویسی کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ بچوں کے لیے بھی لکھتی ہیں۔ ان کا نام تو امبیکا ہے مگر قلمی نام پولی ہے۔ وہ کالج میں لیکچرر، اسکول میں معلمہ، تعلیمی مشیر، مواصلاتی اور لسانی مشیر، ایڈیٹر اور مارکیٹ ریسرچ انالسٹ ہیں۔

پولی سین گپتا، 2014

پیشہ ورانہ زندگی

ترمیم

قلم کاری

ترمیم

انھوں نے بچوں پر بہت سارا ادب لکھا ہے۔ 1985ء میں ان کی کتاب ‘دی ایکسکویسائٹ بلینیس‘‘ شائع ہوئی۔[2] 1988ء میں “دی وے ٹو مائی فرینڈز ہاوس“، 1997ء میں ہاو دی پاتھ گریو شائع ہوئی اور ان تمام کتب کو چلڈرنز بک ٹرسٹ دہلی نے شائع کیا۔ ان کے علاوہ دی کلیور کارپینٹر اینڈ ادر اسٹوریز، دی ناٹی ڈاگ اینڈ ادر اسٹوریز اور دی بلیک اسنیک اینڈ ادر استوریز کو فرینک برادرس، نئی دہلی نے 1993ء میں شائع کیا۔ واٹرفلاورس، 2000ء، وکرم ویتال، 006ء اور وکرم آدتیہ 2007ء بھی ان کی مشہور ادبی [3]کتابیں ہیں۔ رول کال کو بھاشا انڈونیشنائی میں ترجمہ کیا گیا[4] اور وکرم اینڈ ویتال کو فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔[5] انھوں نے بچوں کے لیے بہت ساری نظمیں لکھیں اور ان کے کئی مجموعے شائع ہوئے جن میں دی پفن ٹریزی آف ماڈرن انڈین اسٹوریز، فیورٹ اسٹوریز فار بوائز، فیوریٹ اسٹوریز فار گرلز، ا کلیئر بلیو اسکائی اور بیڈ مون رائزنگ قابل ذکر ہیں۔ ان تمام کتب کو پفن نے شائع کیا ہے۔ انھوں نے بچوں کے لیے متعدد کالم بھی لکھے ہیں۔ ان ایک مشہور کالم ‘ اے لیٹر تو یو‘ ہے۔ یہ مسلسل 30 برسوں تک “چلڈرنز ورلڈ“ میں ہفتہ وار اور بعد ازاں ماہانہ شائع والا کالم ہے۔ یہ ایک مزاحیہ کالم ہے جو د برس کے دو بچوں پرکی اور اس کے دوست رگھو کے درمیان مکالمہ ہے۔ ان کا ایک اور کالم “ رول کال“ ہے جو دکن ہیرالڈ میں ہفتہ وار شائع ہوا۔ بعد میں اس کا مجموعہ دو جلدوں رول کال 2003ء اور رول کال اگین 2003ء میں شائع ہوا۔

اداکاری

ترمیم

وہ ایک بہترین تھیٹر اداکار ہیں۔ انھوں نے بنگلور میں تھیٹر کلب قائم کیا۔ وہ نیشنل اسکول آف ڈراما، نئی دہلی گوورننگ رکن رہ چکی ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Women's Writing Entry on Poile Sengupta آرکائیو شدہ 9 فروری 2013 بذریعہ archive.today maintained by Zubaan, an independent publishing house in India
  2. "Amazon's listing"۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2014 
  3. "Poile Sengupta – Penguin Books India"۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2014 
  4. "Poile Sengupta"۔ Goodreads۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2014 
  5. "UniCat-Search"۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2014 

بیرونی روبط

ترمیم