پونا (شاعر)
پونا (انگریزی: Ponna) (کنڑ زبان:ಶ್ರೀ ಪೊನ್ನ) (950ء) کنڑ زبان کے نامور شاعر تھے جن کا تعلق سلطنت راشٹر کوٹ کے راجا کرشن دوم (939ء-968ء) کے دربار سے تھا۔ بادشاہ نے پونا کو “شاعروں کا بادشاہ“ (Kavichakravarthi) کے اعزاز سے نوازا تھا۔ وہ اپنے وقت کے سب سے بڑے کنڑ زبان کے ادیب و شاعر تھے اور کنڑ زبان کے علاوہ سنسکرت میں بھی یکساں مہارت رکھتے تھے۔ [1][2][3] پونا کو کنڑ ابد کے 3 ستونوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دیگر دو ادی کوی پمپ اور رن (کنڑ شاعر) ہیں۔ [2][4][5]
اسکالر نیلا کنٹا شاستری کے مطابق پونا کا تعلق وینگی سے ہے جو موجودہ آندھرا پردیش میں واقع ہے۔ بعد میں وہ منیا کھیتا (موجودہ گلبرگہ ضلع)، کرناٹک کی طرف ہجرت کرگئے اور جین مت اختیار کر لیا۔[6][4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ (Narasimhacharya 1988، صفحہ 18)
- ^ ا ب (Sastri 1958، صفحہ 383)
- ↑ (Rice 1921، صفحہ 31)
- ^ ا ب (Rice 1921، صفحہ 30)
- ↑
- ↑ Sastri 1958، صفحہ 395