پوٹھواری لہجہ یا پوٹھوہاری لہجہ خطہ پوٹھوار کے علاقوں میں بولا جانے والا پنجابی لہجہ ہے۔
پوٹھواری پنجابی کو پہاڑی پنجابی بھی کہا جاتا ہے جوپاکستانی جنوبی پنجاب میں مظفر آباد سے جہلم، گُجر خان، روالپنڈی اور اس کے آس پاس کے اضلاع اور مری کے پہاڑوں میں اور کشمیر وغیرہ میں بولی جاتی ہے اور اس زُبان میں فعل کو ضمیر کے ساتھ ملا کر بولا جاتا ہے جیسے اُس نے کہا کو ماجھی میں اونے آکھیا اور پوٹھواری میں آکھیاس بولا جاتا ہے۔ اُردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو پوٹھواری پنجابی بولتے تھے اور اُن کا کہنا تھا کہ یہ پنجابی کی سب سے میٹھی زُبان ہے اور اگر اس لہجے میں آپ سے کوئی خاتون بات کرے تو آپ کو ایسا لگتا ہے جیسے وہ آپ کو میٹھے آم کھلا رہی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم