پٹواری
پٹواری پاکستان اور بھارت میں استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جس کا استعمال اس افسر یا عہدے دار کے لیے ہوتا ہے جو زمین کے متعلق دستاویزات وغیرہ رکھتا ہو۔ جب زمین کو خریدا یا فروخت کیا جاتا ہے تو پٹواری زمین کے کاغذات میں مالکان کے ناموں اور زمین کے متعلق دیگر معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ پٹوار کا نظام پہلی دفعہ برصغیر میں شیرشاہ سوری کے دور میں شروع کیا گیا اور بعد میں اکبر بادشاہ کے دور میں اس کو مزید ترقی ملی ۔ انگریزوں نے تھوڑی بہت ردوبدل کے ساتھ اسی نظام کو نافذ رہنے دیا ۔
پٹواری کی تین بڑی ذمہ داریاں ہوتی ہیں:
- ہرکٹائی کے دوران اگائی گئی فصلوں کا ریکارڈ بنانا
- وراثتوں اور خریدوفروخت وغیرہ کے معاملات کے مطابق زمینوں کے مالکانہ حقوق کا ریکارڈ رکھنا
- زمینی و فصلی اکاوئنٹ وغیرہ کا ریکارڈ رکھ کر ریٹرنز وغیرہ کا حساب رکھنا
پٹواری نظام پاکستان اور بھارت کے کئی علاقوں میں رائج ہے تاہم کچھ صوبوں نے الیکٹرونک طریقے سے زمین کے کاغذات کی رجسٹریشن شروع کی ہے جس میں کمپیوٹرائز طریقے سے زمین کی معلومات منتقل کی جاتی ہے ۔