صوبہ پکتیکا
صوبہ پکتیکا افغانستان کے چونتیس صوبوں میں سے ایک صوبہ ہے۔ یہاں پر طالبان کا کافی اثرو رسوخ ہے۔ یہاں پر پشتون قبائل آباد ہیں پکتیا میں اکثریت پشتون قباہل آباد ہے جن میں سلیمان خیل خروٹی قبیلہ اندڑ سلیمانزہی شامل ہے پکتیکا کے کچھ اہم شہرو کے نام درجہ ذیل ہے شرانہ یاخیل خیرکوٹ سراوزہ۔جانیخیل۔ربات برمل گومل بکخیل۔میست سیگانہ مشخیل سروبی۔ اور اورگون ہے یہ افغانستان کا سرحدی صوبہ ہے جس کی حدودیں پاکستان کے جنوبی وزیرستان سے جاملتی ہے اس صوبے میں اکثریت آبادی پشتونوں کی ہے جبکہ کچھ لوگ دری فارسی زبان بھی بولتے ہے جس میں اوگون شہر کے لوگ شامل ہے ماضی میں پکتیکا کے لوگ زیادہ تر خانہ بدوش تھے جو سردیوں میں پاکستان آیا کرتے تھے اب زیادہ تر لوگ مکانی ہے اور کچھ قباہل آج بھی خانہ بدوشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں
پکتیکا ولایت | |
---|---|
صوبہ | |
افغانستان کے نقشے میں پکتیکا کا مقام | |
ملک | افغانستان |
دار الخلافہ | شرانہ |
رقبہ | |
• کل | 19,482 کلومیٹر2 (7,522 میل مربع) |
آبادی (2009)[1] | |
• کل | 393,800 |
• کثافت | 20/کلومیٹر2 (52/میل مربع) |
منطقۂ وقت | UTC+4:30 |
اہم زبانیں | پشتو |
پکتیکا کے لوگ پشتون ثقافت رسم رواج اج بھی زندہ رکھے ہوئے ہے مہمان نوازی بہادری آزادی پسند ہے یہاں پر زیادہ تر تنازعات جرگہ سسٹم کے ذریعے ہی حل کہے جاتے ہے
پکتیکا میں مختلف کھیل کھیلے جاتے ہیں۔جیسا کہ بزکشی نیزہ بازی اج کل یہاں کرکٹ کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Central Statistics Office of Afghanistan۔ "Settled Population of country by Provinces and sex for 2006-2009 years"۔ 2010-01-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-11-30