پھلواری ،نئی دہلی سے نکلنے والا بچوں کا ایک اہم رسالہ تھا ۔ کامل اختر اور سعید اختر کی ادارت میں 1945ء سے اس کی اشاعت کا آغاز ہوا۔یکتا امروہوی، عشرت صدیقی، سلام مچھلی شہری، مظفر حنفی وغیرہ اس کے قلم کاروں میں تھے۔ اے آر سید اور تابش شکیل نے بعد میں اس کی ادارت کی ذمہ داری سنبھالی۔ بعد میں فریدہ ناز اس کی مدیرہ مقرر ہوئیں۔ ان کی ادارت میں 1957ء کا سالنامہ بہت مقبول ہوا۔ 1979ء میں بین الاقوامی سال اطفال کے موقع پر ایک یادگار نمبر بھی شائع ہوا۔ اس وقت پھلواری کے مدیر سید اقبال قادری اور معاون اقبال فرید تھے۔ بعد میں یہ رسالہ ماہنامہ بیسویں صدی میں ’’تیر و نشتر‘‘ لکھنے والے ناز انصاری کی ملکیت میں آگیا۔

حوالہ جات

ترمیم