پھول شاہ کاظمی

مشہور محقق و ماہر انساب سید پھول شاہ کاظمی پشاور سے تعلق رکھنے والے شیعہ مذہبی رینما، مؤرخ و سوانح نگار

مشہور محقق و ماہر انساب سید پھول شاہ کاظمی پشاور سے تعلق رکھنے والے شیعہ مذہبی رینما، مؤرخ و سوانح نگار تھے۔

تصانیف ترمیم

کئی کتب کے مولف تھے۔چند کے نام یہ ہیں:

  • سید شاہ زین العابدین المعروف شاہ زین سرکار
  • سخی شاہ مزمل بادشاہ
  • سید محمد علی شاہ کاظمی رح آف بھیکہ سیداں [حوالہ درکار]

فعالیت ترمیم

پھول شاہ کاظمی پاکستان کے فعال شیعہ مسلمان قائدین میں سے ایک تھے۔ وہ پشاور سے شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری تھے۔ وہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے تنظیمی معاملات اور مسائل کے حوالے دیگر قائدین کے ساتھ کام کیے تھے۔[1]

انھوں دیگر قائدین کے ساتھ 2013ء پشاور میں امامیہ کالونی اور جامع مسجد مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی میں ہوئے بم دھماکوں[2] جیسے معاملات پر بھی لوگوں کی رہنمائی کی اور اس سے متصلہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا تھا۔[3]

وفات ترمیم

21 دسمبر 2019ء بروز ہفتہ، ملک عدم کی طرف روانہ ہو گئے ۔ نماز جنازہ 21 دسمبر 2019ء کو دوپہر 2 بجے محلہ اسلام آباد نشتر آباد پشاور میں ادا کی گئی۔[حوالہ درکار]

سید پھول شاہ کاظمی المشہدی کے جسد خاکی کوتدفین کے لیے اپنے جداعلیٰ جد امجد سخی سید مزمل بادشاہ کاظمی رح کی نگری بھیکہ سیداں ایف الیون اسلام آباد لایا گیا اور بھیکہ سیداں میں نماز جنازہ بروز اتوار مورخہ 22 دسمبر 2019ء بعد از نماز ظہر ادا کی گئی۔[حوالہ درکار]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم