پیدائشی اعضاء کا تقطع
پیدائشی اعضاء کا تقطع (انگریزی: Congenital amputation) اس پیدائش کو کہا جاتا ہے جس میں کہ نوزائیدہ بچہ ہاتھ پاؤ یا اس طرح جسم کے کوئی اور دکھائی پڑنے والے عضو سے محروم ہو۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس کا خون کا جنین کے اندر کچھ کچھ جگہوں پر منجمد ہونا ہے۔ اس کی وجہ جنین میں بننے والے جسم کے ظاہری اعضا کا الگ ہونا یا جکڑ جانا بھی ہو سکتا ہے۔ خون کی مفقود یا کم سربراہی کی وجہ سے رحم مادر میں بننے والے ظاہری اعضا ناکام ہو جاتے ہیں یا نکل کر باہر آجاتے ہیں۔
نشو و نما پانے والے بچے میں نقص کی وجہ ماں کی لی جانے والی ادویہ، سڑک پر دستیاب منشیات، شراب کا استعمال یا کوئی مرض بھی ہو سکتا ہے جس میں ماں مبتلا ہو۔ نوزائیدوں میں تعداد میں پائے نقائص میں سے 4 سے 5 فی صد اس زمرے میں آتے ہیں۔[1]