پیرودھائی موڑ فلائی اوور، راولپنڈی
پیرودھائی موڑ فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر 23 اکتوبر 2012 ءکو شروع ہوئی اور 16 مارچ 2013 ءکو مکمل ہوئی۔ [1] یہ فلائی اوور پشاور روڈ پر بنایا گیا تھا جہاں سے پشاور سے آنے والی ٹریفک سیدھی صدر کی طرف جاتی ہے۔ جبکہ انڈر پاس IJ پرنسپل روڈ کو پشاور روڈ سے ملاتا ہے۔ فلائی اوور راولپنڈی اور اسلام آباد سے آنے اور جانے والے ہزاروں مسافروں اور جڑواں شہروں کے گنجان آباد علاقوں کے مکینوں کو ٹریفک کے مسلسل بہائو کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ [2] دو لین والے انڈر پاس کی لمبائی 436 میٹر ہے جبکہ تین لین والے پل کی لمبائی 380 میٹر ہے اور ریمپ کی لمبائی 95-96 میٹر ہے۔ اس فلائی اوور اور انڈرپاس سے جڑواں شہروں کے ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آئی ہے۔
Pirwadhai Mor Flyover and Underpass | |
---|---|
مقام | |
راولپنڈی, پاکستان | |
جنکشن پر سڑکیں: | Peshawar Road I. J. Principal Road |
تعمیر | |
قسم: | فلائی اوور and Underpass |
تعمیر: | by National Logistics Cell and Habib Construction Services |
افتتاح: | March 16, 2013 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Pirwadhai Mor Flyover and Underpass approved | Pakistan Today"۔ 12 جنوری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2023
- ↑ Aamir Yasin (January 9, 2013)۔ "Pirwadhai Mor Flyover faces bottleneck"۔ DAWN.COM