بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوغ میں ایک سب تحصیل ، ایک قصبہ نما شہر جس میں 3 یونین کونسل ہیں

علاقہ کے نواح میں پیر سہری کا مزار ہے اسی نسبت سے پیر کوہ کہا جاتا ہے ، ڈیرہ بگٹی سے 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے ، یہاں گیس کے ذخائر او جی ڈی سی ایل نے 1984ء میں دریافت کیے، پیر کوہ گیس فیلڈ کے نام سے لوکیشن موجود ہے، جس سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، یہاں بگٹی قبیلہ کی شاخ نوثانی آباد ہے، وڈیرہ میوہ خان مرحوم ارو وڈیر بختیار یہاں کی بااثر شخصیات رہی ہیں، یہ علاقہ سلسلہ کو سلیمان کے دامن میں واقع ہے، جبکہ سطح سمندر سے 1111 میٹر ( 3645 فٹ) بلند ہے، یہاں ایف سی کا قلعہ بھی موجود ہے، سیکورٹی اداروں میں لیویز کا دفتر بھی ہے، پیر کوہ کی آبادی 1998ء کی مردم شماری میں 27,448 تھی، جب کہ 2017ء کی مردم شماری میں یہاں کی ابادی 40,629 نفوس پر مشتمل تھی،

محلے ترمیم

  • ہوپو کالونی
  • بھٹو کالونی
  • باغی کالونی
  • لال محمد کالونی
  • میر حاجی کالونی
  • سلیم پبلک اسکول کالونی
  • نیو پلانٹ کالونی
  • کلی وڈیرہ رسول بخش
  • وڈیرہ بختیار کالونی
  • 6 نمبر کالونی
  • حاجی کمال خان کالونی
  • برین کالونی
  • 2 نمبر کالونی
  • چھدرو