پیسہ اخبار ایک اردو روزنامہ تھا، جسے منشی محبوب عالم نے جنوری 1887ء میں فیروزوالا سے جاری کیا۔ یہ ہفتہ وار اخبار آٹھ صفحات پر مشتمل تھا۔ قیمت فی پرچہ ایک پیسہ تھی۔ بیسویں صدی کے آغاز میں لاہور منتقل ہو گیا جہاں بالاخر روزنامہ ہو گیا۔ مولانا ظفر علی خان کے ’’زمیندار‘‘ جاری کرنے پر اس کا ستارہ گردش میں آ گیا۔ 1900ء میں منشی محبوب عالم نے یورپ کا سفر کیا جس کی سرگزشت اخبار میں باقاعدگی سے شائع ہوتی رہی۔ بعد میں یہ حالات کتابی صورت میں شائع ہوئے جس پر حکومت نے چار سو روپے انعام دیا۔

پیسہ اخبار
قسمروزنامہ
بانیمنشی ہرسکھ رائے
مدیرمنشی محبوب عالم
آغازجنوری 1887ء
زباناردو
اختتام1904ء
صدر دفترفیروزوالا
لاہور، صوبہ پنجاب

مزید دیکھیے ترمیم