پیشہ ورانہ انجمن
پیشہ ورانہ انجمن کسی بھی ایک پیشے (profession) سے تعلق رکھنے والے یا پیشہ ور افراد کی ایک تنظیم یا اجتماع (عموما رزاکارانہ) کو کہا جاتا ہے جو اس پیشے سے متعلق عوام اور خود اس پیشے سے متعلق افراد کے حقوق کی دیکھ بھال اور اس پیشے کی ترقی کيليے اقدامات کرنے کے ذمے دار ہوتے ہیں۔ پیشہ ورانہ انجمن کو پیشہ ورانہ تنظیم یا پروفیشنل باڈی بھی کہا جاتا ہے اور انگریزی میں ان ناموں کو professional organization اور professional association کہتے ہیں، بعض اوقات اس کے ليے پیشہ ورانہ جمعیت (professional society) کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔