پیش لفظ
پیش لفظ (انگریزی: Foreword)، کسی کتاب یا ادبی صنف کے ابتدا میں لکھے ہوئے تحریر کو کہا جاتا ہے۔ پیش لفظ مصنف کی بجائے کوئی اور لکھتا ہے اور اسے کتاب کا مقدمہ بھی کہا جاتا ہے۔ پیش لفظ میں مصنف اور پیش لفظ تحریر کرنے والے کے درمیاں رابطے اور کتاب کے متعلق بات چیت کو لکھا جاتا ہے۔ اگر کتاب کا نیا ایڈیشن جاری ہو تو ممکن ہے ایک نیا پیش لفظ لکھا جائے جو پہلے سے مختلف ہو اور نیا پیش لفظ پرانے پیش لفظ سے پہلے لگایا جاتا ہے۔
اگر کبھی پیش لفظ مصنف لکھنا چاہے تو اس میں وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہونے کتاب کے لیے مدد کی۔ اور پیش لفظ کے نیچے تحریر کرنے والے کا دستخط لازمی ہوتا ہے۔[1]
کتاب کی شروعات میں پیش لفظ، دیباچہ یا انتساب کے صفحوں کو کتاب کے صفحوں میں شامل نہیں کیا جاتا لیکن ان کو رومن اعداد میں شمار کیا جاتا ہے اور باقی کتاب کے صفحوں کو عربی اعداد سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اگر کتاب میں دیباچہ اور پیش لفظ دونوں موجود ہوں تو پیش لفظ پہلے اور دیباچہ بعد میں دیا جاتا ہے۔ ان دونوں سے پہلے کتاب کے تعارف کا صفحہ ہوتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Pope، Geoff (18 نومبر 2010)۔ ""Foreword" Versus "Forward""۔ Grammar Girl's Quick and Dirty Tips۔ Macmillan Holdings, LLC۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-10
{{حوالہ ویب}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|coauthors=
(معاونت)