پیٹرفلپوٹ
پیٹر آئن فلپوٹ (پیدائش:21 نومبر 1934ءمینلی، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز)|وفات: 31 اکتوبر 2021ء) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی جو ایک لیگ اسپن بولر اور مڈل آرڈر بلے باز تھا جس نے 1960ء کی دہائی میں نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیم کے لیے اول درجہ کی کرکٹ کھیلی حال ہی میں وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کے باعث اب ایک کوچ کے طور پر جانے جاتے تھے [1] اس نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1964-65ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا اور پانچ ٹیسٹ میچوں میں 18 وکٹیں 34.94 کی اوسط سے حاصل کیں۔ 1965-66ء کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف وطن واپسی پر اس نے برسبین میں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 90/5 کی عمدہ کارکردگی دکھائی، جس سے انگلینڈ کو فالو آن کرنے پر مجبور ہونا ہڑا، لیکن سیریز کے پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 8 رہی جو نسبتا مہنگی اوسط 46.37 کے ساتھ ہونے کی بنا پر انھیں نظر انداذ کر دیا گیا تھا[2] اس نے 1954-55ء سے 1966-67ء تک نیو ساؤتھ ویلز کے لیے کھیلا اور 1966-67ء میں آسٹریلین الیون کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔ ان کے اول درجے کا سب سے زیادہ اسکور 1963-64ء میں نیو ساؤتھ ویلز کے لیے کوئنز لینڈ کے خلاف 156 بنا تھا۔ 1960-61ء میں مغربی آسٹریلیا کے خلاف ان کی بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار 53 کے عوض 7 وکٹوں کا حصول تھا۔ انھوں نے 1963-64ء اور 1964-65ء میں کئی میچوں میں نیو ساؤتھ ویلز کی کپتانی کی۔ انھوں نے 1955ء 1959ء اور 1960ء میں لنکاشائر لیگ میں ریمس بوٹم کے لیے اور 1962ء میں ایسٹ لنکاشائر کے لیے بطور پروفیشنل کھیلا۔ وہ بعد میں ایک ممتاز کوچ بن گئے۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | پیٹر آئن فلپوٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 21 نومبر 1934 مینلی، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 31 اکتوبر 2021 | (عمر 86 سال)|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا لیگ بریک، گوگلی بیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 234) | 3 مارچ 1965 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 7 جنوری 1966 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1954/55–1966/67 | نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 6 نومبر 2021 |
انتقال
ترمیمپیٹر آئن فلپوٹ کا انتقال 31 اکتوبر 2021ء کو (عمر 86 سال 344 ڈی) کی عمر میں گرنے سے ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا[3]