پیٹروناس ٹوئن ٹاورز

(پیٹروناس ٹاور سے رجوع مکرر)

پیٹروناس ٹوئن ٹاور ملائیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں قائم ایک فلک بوس عمارت ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے تاہم تائی پے، تائیوان کی تائی پے 101 نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا۔ اس کے بعد 2010ء میں برج خلیفہ(عمارت جو دبئ میں واقع ہے)نے 167 منزل هونے کے ناطے دنیا کی سب سے زیادہ بلند عمارت هونے اعزاز تائپی 101 سے بھی چھین لیا۔
اس وقت دنیا سب سے بلند عمارت برج خلیفہ ہی ہے۔
اس کے باوجود پیٹروناس ٹوئن ٹاور دنیا کے سب سے بلند ٹاوروں میں میں شمار کیے جاتے هیں۔

پیٹروناس ٹوئن ٹاورز
Petronas Twin Towers
Menara Berkembar Petronas
ریکارڈ اونچائی
بلند ترین دنیا میں از 1998 تا 2004[I]
پیش روسیئرز ٹاور
جانشینتائی پے 101
عمومی معلومات
قسمCommercial offices and tourist attraction
معماری طرزPostmodern اسلامی فن تعمیر
مقامجالان امپانگ، کوالا لمپور، ملائیشیا
متناسقات3°09′29″N 101°42′43″E / 3.158°N 101.712°E / 3.158; 101.712
سنگ بنیاد1 جنوری 1992ء (1 جنوری 1992ء)
آغاز تعمیر1 مارچ 1993ء (1 مارچ 1993ء)
تکمیل1 مارچ 1996ء (1 مارچ 1996ء)
افتتاح31 اگست 1999ء (31 اگست 1999ء)
مرمت15 ستمبر 2011ء (15 ستمبر 2011ء)
لاگتامریکی ڈالر1.6 billion[1]
مالکKLCC Holdings Sdn Bhd
اونچائی
تعمیراتی451.9 میٹر (1,483 فٹ)[2]
نوک451.9 میٹر (1,483 فٹ)
چھت378.6 میٹر (1,242 فٹ)
اوپر کی منزل375 میٹر (1,230 فٹ)[2]
تکنیکی تفصیلات
منزلوں کی تعداد88 (+5 below ground)[2]
منزل رقبہ395,000 میٹر2 (4,252,000 فٹ مربع)
لفٹیں40 (each tower)
ڈیزائن اور تعمیر
معمارCésar Pelli[2]
ڈیولپرKLCC Holdings Sdn Bhd[2]
ساختی انجینئرThornton Tomasetti & Ranhill Bersekutu[2]
اہم ٹھیکیدارTower 1: Hazama Corporation
Tower 2: Samsung Engineering & Construction and Kukdong Engineering & Construction
City Center: B.L. Harbert International
حوالہ جات
[2][3][4][5][6]

ٹوئن ٹاورز کے ماہر تعمیرات کیسر پیلی ہیں جبکہ یہ 1998ء میں مکمل ہوئی۔ 88 منزلہ عمارت اسٹیل اور شیشے سے تعمیر کی گئی ہے اور اسے اسلامی فن تعمیر کا جدید نمونہ بنایا گیا ہے۔

عمارت کی کل بلندی 452 میٹر ہے۔ ٹوئن ٹاورز کی خاص بات دونوں عمارتوں کے درمیان میں رابطے کے لیے قائم پل ہے۔ یہ پل 170 میٹر کی بلندی اور 42 ویں منزل پر قائم کیا گیا ہے اور 58 میٹر طویل ہے۔ یہ پل عوام کے لیے کھلا ہوا ہے تاہم ایک دن میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 1400 سے زیادہ پاس جاری نہیں کیے جاتے جو بالعموم دوپہر سے قبل ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ تمام پاس بالکل مفت ہیں۔ پل پیر کے روز بند رہتا ہے۔

پہلا ٹاور مکمل طور پر ملائیشیا کے ادارے پیٹروناس کمپنی کی ملکیت ہے جبکہ دوسرے میں الجزیرہ انٹرنیشنل، بلوم برگ، بوئنگ، آئی بی ایم، مائیکرو سوفٹ اور دیگر اہم قومی و بین الاقوامی اداروں کے دفاتر قائم ہیں۔

نگار خانہ

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  1. "25 world-famous skyscrapers"۔ cnn.com۔ CNN Travel۔ 6 اگست 2013 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Petronas Towers – The Skyscraper Center"۔ Council on Tall Buildings and Urban Habitat۔ 24 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. پیٹروناس ٹوئن ٹاورز Emporis پر
  4. سانچہ:Glasssteelandstone
  5. پیٹروناس ٹوئن ٹاورز SkyscraperPage پر
  6. پیٹروناس ٹوئن ٹاورز at ڈھانچہ