پیٹروناس ٹوئن ٹاورز
پیٹروناس ٹوئن ٹاور ملائیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں قائم ایک فلک بوس عمارت ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے تاہم تائی پے، تائیوان کی تائی پے 101 نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا۔ اس کے بعد 2010ء میں برج خلیفہ(عمارت جو دبئ میں واقع ہے)نے 167 منزل هونے کے ناطے دنیا کی سب سے زیادہ بلند عمارت هونے اعزاز تائپی 101 سے بھی چھین لیا۔
اس وقت دنیا سب سے بلند عمارت برج خلیفہ ہی ہے۔
اس کے باوجود پیٹروناس ٹوئن ٹاور دنیا کے سب سے بلند ٹاوروں میں میں شمار کیے جاتے هیں۔
پیٹروناس ٹوئن ٹاورز Petronas Twin Towers | |
---|---|
Menara Berkembar Petronas | |
ریکارڈ اونچائی | |
بلند ترین دنیا میں از 1998 تا 2004[I] | |
پیش رو | سیئرز ٹاور |
جانشین | تائی پے 101 |
عمومی معلومات | |
قسم | Commercial offices and tourist attraction |
معماری طرز | Postmodern اسلامی فن تعمیر |
مقام | جالان امپانگ، کوالا لمپور، ملائیشیا |
متناسقات | 3°09′29″N 101°42′43″E / 3.158°N 101.712°E |
سنگ بنیاد | 1 جنوری 1992ء |
آغاز تعمیر | 1 مارچ 1993ء |
تکمیل | 1 مارچ 1996ء |
افتتاح | 31 اگست 1999ء |
مرمت | 15 ستمبر 2011ء |
لاگت | امریکی ڈالر1.6 billion[1] |
مالک | KLCC Holdings Sdn Bhd |
اونچائی | |
تعمیراتی | 451.9 میٹر (1,483 فٹ)[2] |
نوک | 451.9 میٹر (1,483 فٹ) |
چھت | 378.6 میٹر (1,242 فٹ) |
اوپر کی منزل | 375 میٹر (1,230 فٹ)[2] |
تکنیکی تفصیلات | |
منزلوں کی تعداد | 88 (+5 below ground)[2] |
منزل رقبہ | 395,000 میٹر2 (4,252,000 فٹ مربع) |
لفٹیں | 40 (each tower) |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | César Pelli[2] |
ڈیولپر | KLCC Holdings Sdn Bhd[2] |
ساختی انجینئر | Thornton Tomasetti & Ranhill Bersekutu[2] |
اہم ٹھیکیدار | Tower 1: Hazama Corporation Tower 2: Samsung Engineering & Construction and Kukdong Engineering & Construction City Center: B.L. Harbert International |
حوالہ جات | |
[2][3][4][5][6] |
ٹوئن ٹاورز کے ماہر تعمیرات کیسر پیلی ہیں جبکہ یہ 1998ء میں مکمل ہوئی۔ 88 منزلہ عمارت اسٹیل اور شیشے سے تعمیر کی گئی ہے اور اسے اسلامی فن تعمیر کا جدید نمونہ بنایا گیا ہے۔
عمارت کی کل بلندی 452 میٹر ہے۔ ٹوئن ٹاورز کی خاص بات دونوں عمارتوں کے درمیان میں رابطے کے لیے قائم پل ہے۔ یہ پل 170 میٹر کی بلندی اور 42 ویں منزل پر قائم کیا گیا ہے اور 58 میٹر طویل ہے۔ یہ پل عوام کے لیے کھلا ہوا ہے تاہم ایک دن میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 1400 سے زیادہ پاس جاری نہیں کیے جاتے جو بالعموم دوپہر سے قبل ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ تمام پاس بالکل مفت ہیں۔ پل پیر کے روز بند رہتا ہے۔
پہلا ٹاور مکمل طور پر ملائیشیا کے ادارے پیٹروناس کمپنی کی ملکیت ہے جبکہ دوسرے میں الجزیرہ انٹرنیشنل، بلوم برگ، بوئنگ، آئی بی ایم، مائیکرو سوفٹ اور دیگر اہم قومی و بین الاقوامی اداروں کے دفاتر قائم ہیں۔
نگار خانہ
ترمیم-
پیٹروناس ٹوئن ٹاور رات کے وقت
-
پیٹروناس ٹوئن ٹاور رات کے وقت
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- آفیشل ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ petronastwintowers.com.my (Error: unknown archive URL)
- تصاویر اور وڈیوز[مردہ ربط]
- گوگل پر عمارت کی سیٹلائٹ تصویر
- ↑ "25 world-famous skyscrapers"۔ cnn.com۔ CNN Travel۔ 6 اگست 2013
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Petronas Towers – The Skyscraper Center"۔ Council on Tall Buildings and Urban Habitat۔ 24 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ پیٹروناس ٹوئن ٹاورز Emporis پر
- ↑ سانچہ:Glasssteelandstone
- ↑ پیٹروناس ٹوئن ٹاورز SkyscraperPage پر
- ↑ پیٹروناس ٹوئن ٹاورز at ڈھانچہ